دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوکا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کراچی سے یونا ن روانہ

40ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘میں رکھا گیا ہے قومی فٹبال ٹیم کا سوکا ورلڈکپ  میں پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا سے ہوگا۔

کراچی: سوکا فٹ بال  ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے  قومی ٹیم  کراچی سے یونا ن روانہ ہوگئی۔

جناح ٹرمینل ائر پورٹ پر سوکا ٹیم کو رخصت کرنے کیلئے فٹبال لورز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سوکا ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نوجوان کھلاڑی پرجوش دکھائی دئے ۔  سوکا ورلڈ کپ  12 اکتوبرسے 20اکتوبر تک یونان کی شہرکریٹ میں کھیلاجائیگا۔

40ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘میں رکھا گیا ہے قومی فٹبال ٹیم کا سوکا ورلڈکپ  میں پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا سے ہوگا۔

قومی فٹ بال ٹیم براستہ مسقط یونان کے شہر کریٹ پہنچے گی۔  برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز قومی ٹیم کو کریٹ میں جوائن کریں گے۔

About The Author