مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال:وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان کل مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بنائی جانے والی انسانی ہاتھوں کی زنجیر میں شامل ہوں گے۔

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کل مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بنائی جانے والی انسانی ہاتھوں کی زنجیر میں شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ زنجیر کل بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں،ہر محاذ پر ان کے جائز، جمہوری، قانونی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔

%d bloggers like this: