مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور میں ڈینگی کا خطرہ، کباڑ خانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

ڈینگی کو کنٹرول کرنے اوع اس کی افزائش کو روکنے کے کیے ضلعی انتظامیہ بہاولپور نے شہر میں قائم کباڑخانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی رابعہ سیال نے محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ بہاولپور شہر میں عرصہ دراز سے قائم مختلف کباڑخانوں کا معائنہ کیا اور انہیں 15 دن میں شہر سے باہر منتقل کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور رابعہ سیال کا کہنا تھا کہ ابتک 88 کباڑ خانوں کے مالکان کو شہر سے باہر کاروبار منتقل کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ایک کاروبار ہے جسے بند نہیں بلکہ لوگوں کی صحت کے پیش نظر شہر سے دور کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری اور انکی ٹیم نے کباڑ خانوں کے مالکان کو بذریعہ نوٹس 15 دن میں اپنے کباڑ خانے شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ رابعہ سیال نے شہر کے مختلف کار واشنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔

%d bloggers like this: