دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیاہے،موہلنوال گاوں میں میاں بیوی کا متعدد خواتین کی زیادتی کے دوران ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہو اہے ۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر میاں بیوی کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم کی بیگم نے گھر بلایا ۔اس کے بعد اس خاتون کے شوہر نےاسے  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور ملزم کی بیوی نے اس دوران میری ویڈیو بنائی ۔

خاتون نے ملزمان پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ ان لوگوں نے میری نازیبا ویڈیو پر مجھے متعدد بار بلیک میل کیا اور رقم بھی لی ۔

متاثرہ خاتون کے مطابق  انہوں نے ملزم کی بیگم کے فون سے کئی خواتین کی ویڈیوز نکالی گئی ہیں۔ پولیس کو ویڈیوز دکھانے پر مقدمہ درج ہوا ۔

خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزم میاں بیوی نے گاوں کی کئی خواتین کی ویڈیوز بنائی ہیں ۔میاں بیوی خواتین کو بلیک میل کررہے ۔

لاہور پولیس نے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ رضیہ سلطانہ غریب خواتین کو اپنے جال میں پھنساتی تھی اور اس کا شوہر ملزم سلامت علی خواتین سے زبردستی زیادتی کرتا تھا جس کی ویڈیوز ملزمہ بناتی تھی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے اور ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔

About The Author