مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قندیل بلوچ کے اشتہاری بھائی ملزم عارف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقتولہ کے ملزم بھائی عارف کو ملتان منتقل کر دیا گیاہے۔ ملزم عارف کو پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کر دیا گیاہے۔

ملتان: معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں  مفرور اور اشتہاری ملزم عارف کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیاہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقتولہ کے ملزم بھائی عارف کو ملتان منتقل کر دیا گیاہے۔ ملزم عارف کو پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: قندیل بلوچ کون تھی ؟

واضح رہے کہ عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے کردار  سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی ملزم عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ملزم عارف  کے حوالے سے علیحدہ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: