مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں عروج پر

برطانوی شاہی خاندان کے چشم وچراغ پرنس ولیم  اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن 14 اکتوبر کوپاکستان آئیں گے، دورہ پاکستان کے دوران شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)حکام کی طرف سے کہا گیاہے کہ وہ معزز مہمانوں کی آمد کے کیلئے اکیڈمی میں خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔

اس ضمن میں پاکستان میں آخری بار ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کی تصاویر کے بھی نئے اور خوبصورت فریم بنائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر پرنس ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کی پاکستانی کرکٹرزسے بھی ملاقات متوقع ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد اکیڈمی میں شاہی جوڑی کی آمدکیلئے خصوصی انتظامات کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

شاہی جوڑی 14سے 18 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہوگی۔

%d bloggers like this: