مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان:پولیٹیکل ایریا آفیسر بارڈر ملٹری پولیس ڈسٹرکٹ راجن پورکی کھلی کچہری

روجھان (ضامن حسین بکھر )پولیٹیکل ایریا آفیسر بارڈر ملٹری پولیس ڈسٹرکٹ راجن پور نے روجھان مزاری ٹرائیبل یریا اوزمان تھاہ بھنڈو والہ میں کھلی کچہری علاقے کے لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایریا آفیسر باڈر ملٹری پولیس ڈسٹرکٹ راجن پور ڈاکٹر منصور احمد نے روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان کے تھانہ بھنڈو والہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔  اس موقع پر پی اے ڈاکٹر منصور احمد نے لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔

علاقے کی عوام نے زمین پر قبضہ کے مطالق شکایات کیں تو  پی اے نے اس کے مطالق متعلقہ محکمہ کے افسر کو شکایت کندہ شخص کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر پی اے کو علاقے کے معزز شخصیات نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا کہ ہمارے علاقہ اوزمان میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ در پیش ہے ،امن وامان کا اوزمان میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے کہا علاقے میں امن وامان برقرار ہے اور گرلز پرائمری سکول نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے علاقے کی بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے شدید دشواری کا سامنا ہے اور علاقے میں بے روزگاری ہے اور ذریعے معاش کے لئے کوئی خاطر خواہ وسائل نہیں ہیں ۔

علاقے کے لوگوں نے پی اے بی ایم پی کو علاقے کی صورت حال بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ کھیتی باڑی اور مویشی پالتے ہیں بارانی علاقے ہیں۔  برسات پر انحصار کرتے ہیں۔  جانوروں کے لئے کوئی اسپتال نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمارے جانور ہلاک ہو جاتے ہیں۔

اس موقع پر کھلی کچہری میں شریک لوگوں میں سے حاجی بختیار ملک، مہرعلی ملک، امیدعلی ملک، جاڑو ملک، غلام مصطفی چونگلی سیندانی قبیلے کے لوگ اور اوزمان کے گرد و نواح کی عوام نے اپنے مسائل شکایات کیں۔

لوگںوں نے درخواستیں  دیں تو پی اے ڈاکٹر منصور احمد نے کھلی کچہری میں علاقے کی عوام کے مسائل اور شکایات سننے کے بعد علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ افسران مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے ہدایت کی ہے۔

پی اے کا کہنا تھا کہ آپ کے علاقے میں عوام کی سہولت کے لئے پینے کے پانی کے لئے ٹربائن جو اوزمان، جتھرو، دولی، دلبر، اور بھنڈو والہ میں لگائی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ گرلز پرائمری سکول کے قیام کے لئے بھی ہم کوشش کریں گے آپ کے علاقے میں جلد گرلز سکول کے لئے بات کرونگا اور جن علاقے کی خواتین نے میٹرک کیا ہوا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیچرز بھرتی کیا جائے گا ۔

مال مویشی کے علاج معالجے کے لئے علاقے میں موبائل گاڑیاں جلد بھیجیں گے جو آپ کے بیمار جانوروں کی دیکھ بھال اور ادویات فراہم کرینگی اور آپ کا یہ مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔

پی اے راجن پور نے کہا کہ روزگار کے لئے علاقے میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور جس کی لسٹ میرٹ پر بنائی جائے گی اور این آر ایس پی کی مدد سے  لوگوں کو روزگار اور زرعی رقبے کو قابل کاشت بنانے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کریں گے۔

پی اے کا کہنا تھا کہ بی ایم پی آپ کی اپنی فورس ہے ،اہل علاقہ بلا خوف وخطر آکر اپنی سرگزشت بیان کریں آپ کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا اور آپ کے علاقے میں لیوی بھی تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایم پی میں نئی بھرتیاں کی جائیں گے اور علاقے کے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا ۔

اس موقع پر دفعدار مہر دین مزاری نے پی اے کو علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بی ایم پی چوکی مغل اور بھنڈو والہ تھانہ کو بجلی فراہمی کو ممکن بنانے کے بارے میں بھی بتایا۔

فصیح الرحمٰن مزاری، کاشف مزاری، و دیگر بی ایم پی تھانہ بھنڈو والہ کا جملہ سٹاف کھلی کچہری میں موجود تھے۔
اس دوران نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کی دو رکنی ٹیم نے کھلی کچہری میں کوریج کے فرائض سرانجام دیئے کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

%d bloggers like this: