اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ملک احمد یار پنجرو

کوٹ ادو:سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذپر ناکام ہو چکی ہے، اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد میں ممالک کی حمایت نہ ملنا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،حکومت کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں،وقت آگیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، منتخب نمائندوں نے عوام کو بری طرح مایوس کیا، اقتدار کے مزے لینے والے آئندہ جنرل الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہو ں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پرذرائع ابلاغکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئے ابھی صرف ایک سال ہوا، آج ہر آدمی پریشان ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، حکومت نے معیشت تباہ کر دی۔حکومت کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں،وقت آگیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے،مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، پاکستان میں تعمیروترقی کا پہہ رک چکا ہے،عوام کو ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ہے،ملک پر نااہلوں کا ایک ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے۔

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکمرانوں کا58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کہاں گیا، اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد میں ممالک کی حمایت نہ ملنا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے منتخب نمائندوں نے عوام کو بری طرح مایوس کیا، اقتدار کے مزے لینے والے یاد رکھیں آئندہ الیکشن میں شکست ان کا مقدر بنے گی،حلقہ کی باشعور عوام کھرے اور کھوٹ میں تمیز کرنا خوب جانتے ہیں موجودہ منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ کے عوام کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لا سکے،۔

عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہدنیا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، 2ایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم دنیا کے امن کیلئے بھی خطرناک ہوگا، امریکہ ہندوستان کا ساتھ دے تب بھی کشمیر آزاد ہوکر رہے گا، کشمیر کے در و دیوار آزادی کے نعروں سے گونج رہے ہیں، اب ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعرے کو حقیقت بننا ہے۔

%d bloggers like this: