مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شبیر قریشی

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ملک پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو اب بھگتنا پڑھ رہا ہے مگر کوئی بھی قوم قربانی دیئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔

نواز شریف اور آصف زرداری نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے لیڈر نیب کے خلاف واویلا کر رہے ہیں،حلقے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے میونسپل کمیٹی کوٹ اد،و میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید اور میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کو 5’5 کڑور کے فنڈزدیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،سابق حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث قومی خزانہ خالی تھا مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن اوربد عنوانی کا راستہ بند کرکے کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سے سرکاری خزانے کی پائی پائی وصول کرنے کا اقدام اٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو اب بھگتنا پڑھ رہا ہے مگر کوئی بھی قوم قربانی دیئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی،نواز شریف اور آصف زرداری نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے لیڈر نیب کے خلاف واویلا کر رہے ہیں جو درست نہیں،ان کو حساب دینا ہوگا اور نیب جیسے قومی ادارے کیخلاف بیان بازی اور احتجاج کرنا انتہائی غلط اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید اور میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کو 5’5 کڑور کے فنڈز دیے جائیں گے،کوٹ ادو دائرہ دین پناہ احسان پور چوک سرور شہید میں جدید طرز پر روڈز لائٹس پارکز اور کھیل کے گراونڈ جلد کام شروع کیا جائے گا، سیوریج گلیوں میں سولنگ پارکوں کی بحالی اور شہر میں سٹریٹس لائٹس کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید اور میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کو 5’5 کڑور کے فنڈز دیے جا رہے ہیں،میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ وہ فنڈز کو ٹھیک جگہ پر لگانے کیلئے خود سرور شہید اور دائرہ دین کا دورہ کریں گے،صفائی کے لئے نیو ٹریکٹر ٹرالی، مشین، اور ہر وارڈ کے لئے رکشے سیوریج سسٹم کی بحالی اور سرور شہید کے ہر وارڈز کی نالی سولنگ سڑک کی رپئیرنگ کا کام جلد شروع کیا جائے گا،اس موقع پر میاں شبیر علی قریشی نے اپنے حلقے کی عوام کے مسائل سن کر انکوں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

%d bloggers like this: