کراچی : محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات سے ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
آج محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیاہے خلیج بنگال سے مون سون کا نیا سسٹم ملک کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات سے اس کے مضبوط ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کو سندھ کے اضلاع (میرپورخاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد ، بدین ، ٹھٹھہ ، دادو اور کراچی) کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے جمعہ سے ہی ملک کے بالائی علاقوں میں بھی ایک لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے۔
جمعہ سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زیادہ کے فیصلے پر ہے۔ طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے ۔
سردار سرفراز نے کہا کی طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔ اج رات یا کل صبح تک طوفان عمان کے ساحل کو کراس کرلے گا۔ کراس کرنے سے پہلے وہ سائکلون سے واپس ڈپریشن میں آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ طوفان کا ہمارے ایریا میں فی الحال کوئی اثر نہیں ہے۔ ایک اور لو پریشر ایریا انڈین گجرات کی جانب بن رہا ہے۔ 25 کی شام سے اس کا اثر نظر انا شروع ہوجائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،