اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزاد کشمیر: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تصویر کہانی

پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر بھی جاری کی  گئی ہیں۔

راولپنڈی:پاک فوج کے  آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا مکمل فضائی جائزہ لیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے میرپور، جاری کس اور جاتلاں کے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور نقصانات کا تخمینہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے دستے بھی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور امدادی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیاہے۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر بھی جاری کی  گئی ہیں۔ تصاویر میں میرپور، جاری کس اور جاتلاں کے متاثرہ علاقے دیکھے جا سکتے ہیں۔ فضا سے لی گئی تصاویر میں منگلا ڈیم سے نکلنے والی نہر کے  متاثرہ پل کی بھی تصویر بھی شامل  ہے جس کا ایک حصہ متاثرہ ہوا۔

جاری کردہ تصاویر میں نہر میں پڑنے والا  شگاف بھی دکھایا  گئی ہے جہاں سے پانی قریبی علاقے میں داخل ہو رہا ہے تاہم این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ پانی کھیتوں سے ہوتا ہوا دریائے جہلم میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے آزاد کشمیر میں تباہی ،20افرادجاں بحق ،300سے زائدزخمی

%d bloggers like this: