اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بدھ اور جمعرات کو مون سون  کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کا امکان

جمعہ سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

 کراچی : محکمہ موسمیات نے  بدھ اور جمعرات سے ملک  بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

آج محکمہ موسمیات  کی طرف سے کہا گیاہے  خلیج بنگال سے مون سون  کا نیا سسٹم ملک کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔  جمعرات سے اس کے مضبوط ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بدھ اور جمعرات کو سندھ کے اضلاع (میرپورخاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد ، بدین ، ​​ٹھٹھہ ، ​​دادو اور کراچی) کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے جمعہ سے ہی ملک کے بالائی علاقوں میں بھی ایک لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

جمعہ سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق  ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زیادہ کے فیصلے پر ہے۔ طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے ۔

سردار سرفراز نے کہا کی طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔  اج رات یا کل صبح تک طوفان عمان کے ساحل کو کراس کرلے گا۔ کراس کرنے سے پہلے وہ سائکلون سے واپس ڈپریشن میں آجائے گا۔

ان  کا کہنا تھا  کہ طوفان کا ہمارے ایریا میں فی الحال کوئی اثر نہیں ہے۔ ایک اور لو پریشر ایریا انڈین گجرات کی جانب بن رہا ہے۔  25 کی شام سے اس کا اثر نظر انا شروع ہوجائے گا۔

%d bloggers like this: