اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو:شیخ رشید وعدے کے مطابق راجن پور تا لاہور ٹرین چلوائیں

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان سے شام کو چلنے والی ملتان ایکسپریس اور رات کو چلنے والی موسیٰ پاک نائٹ کوچ کو ملتان کی بجائے راجن پور تا لاہور سے چلایا جاسکتا ہے اس ٹرین کی فی الفور چلایا جائے۔
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اپنا وعدہ پورا کریں اور راجن پور تا لاہور ٹرین چلوائیں۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان سے شام کو چلنے والی ملتان ایکسپریس اور رات کو چلنے والی موسیٰ پاک نائٹ کوچ کو ملتان کی بجائے راجن پور تا لاہور سے چلایا جاسکتا ہے اس ٹرین کی فی الفور چلایا جائے۔
واضح رہے کہ  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میانوالی تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو پر شہریوں کے جم غفیر کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد اس روٹ پر لاہور کیلئے ٹرین چلائی جائیگی مگر تا حال وعدہ ایفا نہ ہوا۔
اس پر کوٹ ادو کے شہریوں، غلام محمد،چوہدری وسیم،چوہدری کاشف،محمدشاہد،حاجی عامر بھٹہ،محمد طارق روحانی،طارق اسماعیل بھٹہ،عارف اسماعیل بھٹہ۔شبیر انصاری،کاشف رحمانی،رانا عتیق،رانا جمیل،مولانا محمد طیب،قاری عثمان ودیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر راجن پور تا لاہور ٹرین چلائی جائے۔
شہریوں نے بتایا کہ ملتان سے روزانہ دو ٹرینیں ملتان ایکسپریس شام 5بجے اور موسی پاک نائٹ کوچ رات ساڑھے 11بجے لاہور کیلئے روانہ ہوتی ہیں اگر انہیں دو ٹرینوں میں سے کسی ایک کو ملتان کی بجائے راجن پور تا لاہور چلادیا جائے تو راجن پور،ڈیرہ غازیخان،کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جاسکتا ہے۔

%d bloggers like this: