مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تھانوں میں ٹارچرسیل کی نشاندہی کی جائے ، آرپی او بہاولپور

کہیں نہیں کہا کہ صلاح الدین پر عوام نے تشدد کیا، آرپی او بہاولپور

رحیم یار خان: آر پی او بہاولپور عمران محمود نے کہا ہے کہ رحیم یارخان کی پولیس میں جدت لارہے ہیں۔علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں زیادہ ہورہی ہیں اس پر تشویش ہے ۔

رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات کررہے ہیں امید ہےکہ شروع میں ہی 60 فیصد کامیابی ملے گی۔

پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نےکسی بھی جگہ یہ نہیں کہا کہ عوام نے صلاح الدین پرتشدد کیا ہے۔

آرپی او بہاولپور نے کہا کہ صلاح الدین پر تشدد کی ابھی فرینزک رپورٹ نہیں آئی، فرینزک رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ موت کی وجہ بیان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صلاح الدین پر پولیس کا تشدد ثابت ہوگیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ صلاح الدین کے بارے میں انٹرنل انوسٹی گیشن ایجنسی تحقیقات کررہی ہے۔

آرپی او نے کہا انوسٹی گیشن ایجنسی آئی جی پنجاب کو رپورٹ کریگی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہیں بھی تھانے میں کیمرہ یا موبائل نہیں لیا جارہاہے۔ اگر کہیں بھی موبائل یا کیمرہ روکنے کے واقعہ ہوا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ریجنل پولیس افسر نے عوام سے اپیل کی کہ تھانوں میں اگر ٹارچر سیل ہیں تو ان کی نشاندہی کی جائے ،ذمہ داروں جو نشان عبرت بنایا جائیگا۔

%d bloggers like this: