مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان:مٹی کا تودہ گرنے سے چار خانہ بدوش جاں بحق

مٹی کا تودہ کوہ سلیمان میں دراز ندہ کے مقام پر گرا۔

ڈیرہ اسماعیل خان :خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی سرحد کے قریب علاقہ شہال راغہ میں خانہ بدوشوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 100 کے قریب بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ سابقہ ایف آر سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ شہال میں خانہ بدوشوں پر گرا۔

اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ کے مطابق خانہ بدوش رات کو سو رہے تھی کہ اسی دوران ان پر مٹی کا تودہ گرا۔واقعہ میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 100 کے قریب بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہو گئی ہیں ۔

سمیع اللہ نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق درازندہ جبکہ دو کا تعلق ژوب سے ہے ۔

انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کونکال لیا اور انکی نعشیں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

%d bloggers like this: