نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انانیمس کے اعلانِ جنگ کا مطلب کیا ہے؟

ہیکروں کی تنظیم ’انانیمس‘ نے جمعے کو پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد انتہا پسندوں کے خلاف ’اعلانِ جنگ‘ کر دیا ہے۔

ایک یو ٹیوب ویڈیو میں تنظیم کا مخصوص ماسک پہنے ہوئے ایک ترجمان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے علم کو ’انسانیت کو متحد‘ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ ان سے مقابلے کے لیے تیار ہو جائے اور کہا کہ ’انانیمس تمھیں دنیا کے ہر کونے سے تلاش کر لے گی۔‘

اس تنظیم نے سال کے شروع میں فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے کے بعد بھی اسی طرح خبردار کیا تھا۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد سے اب تک وہ دولت اسلامیہ کے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ناکارہ بنا چکی ہے۔

بی بی سی کلک کے ٹیکنالوجی ماہر ڈین سمنز اور دولت اسلامیہ پر گہری نظر رکھنے والے سکیورٹی تجزیہ کار چارلی ونٹر نے اس صورتحال پر روشنی ڈالی ہے ۔

About The Author