نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی ٹیکسٹائل کی دیوہیکل کمپنی ” کے اینڈ ایمز “کے لئے کوئلے سے چلنے والا تھرمل آئل ہیٹر

یہ ہیٹر 350 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے مختلف درجوں کی حرارت کو اونچے درجہ کی حرارت کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے۔

ووشی، چین،:حال ہی میں، زوزن نے اپنی اعلی معیار کی مصنوعات اور عمدہ خدمات کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے دیوہیکل کے اینڈ ایمز کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

ٹیکسٹائل کی صنعت، جو پاکستانی معیشت کا ستون ہے، کے لئے ایک انڈسٹریل بوائلر اہم سازوسامان کا ایک حصہ ہے۔ کے اینڈ ایمز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ایک ٹیکسٹائل انٹرپرائز ہے جس میں پوری صنعتی سلسلے کی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ اس کے کاروبار میں بنائی، رنگائی، کڑھائی، کپڑوں کی کٹائی اور سپلائسنگ اور لباس کی تکمیل اور پیکیجنگ شامل ہے۔

کچھ سال پہلے، کے اینڈ ایمز نے زوزن سے SZL سیریز کے کوئلے سے چلنے والے اسٹیم بوائیلرز اور YLW سیریز کے کوئلے سے چلنے والے تھرمل آئل ہیٹر خریدے تھے۔ وہ اب تک پائیداری کے ساتھ چل رہے ہیں اور پیداواری لائن کو قابل اعتماد اور مناسب حرارت کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ جیسے جیسے کاروبار میں عروج آیا، کے اینڈ ایمز نے اپنے سازوسامان کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال ستمبر میں، کے اینڈ ایمز نے YLW سیریز کے کوئلے سے چلنے والے تھرمل آئل ہیٹر کے لئے زوزن کے ساتھ خریداری کے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔

اس طرح کا تھرمل آئل ہیٹر آگ جلانے کے سازوسامان کے طور پر چین گریٹ کو استعمال کرتا ہے۔ یہ ہیٹر 350 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے مختلف درجوں کی حرارت کو اونچے درجہ کی حرارت کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے۔ یہ ایک اعلی درجے کے کنٹرول سسٹم کے ذریعے درجہ حرارت کا بالکل درست کنٹرول حاصل کرتا ہے جو توانائی کے استعمال میں بہتری لاتا ہے۔

کوئلے کی مختلف اقسام کی خصوصیات کے سلسلے میں، زوزن نے گریٹ فرنس آرچ کے ڈیزائن کو بہتر بنایا اور ہوا کی درست تقسیم کو ممکن بنانے اور ایندھن کے استعمال کو بہتر بنانے کے لئے متعدد خودکار ونڈ چیمبرز اور ہوا کی تقسیم کے دروازے تیار کیے۔ ہیٹر کی ساخت تابکاری حرارتی سطح کو بہتر بنانے اور آگ جلانے کے چیمبر میں دھویں کی گرد بننے کے عمل اور اخراج کو کم کرنے کے لئے ایک جدید ڈھانچہ اپناتا ہے۔ ہیٹر کی دیکھ بھال، آپریشن اور صفائی کے کاموں میں سہولت کے لئے راکھ کی صفائی کا مؤثر ڈھانچہ مرتب کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں، زوزن YLW تھرمل آئل ہیٹر کامیابی کے ساتھ بذریعہ جہاز روانہ کردیا گیا تھا۔ اسےمحض بجلی سے سوئچ آن کرکے فوری طور پر آپریشن میں لایا جاسکتا ہے۔

زوزن کے بارے میں

1988 میں اپنے قیام کے بعد سے، ووشی زوزن بوائیلرز کمپنی لمیٹڈ کی سالانہ پیداوار کا پیمانہ 2,000 سیٹوں سے تجاوز کر چکا ہے؛ زوزن نے خصوصی سازوسامان کا پی آر سی گریڈ اے مینوفیکچرنگ لائسنس، خصوصی سازوسامان کا پی آر سی گریڈ بی آر II مینوفیکچرلائسنس، ASME “S” (پاور بوائیلرز) اور “U” (پریشر ویسلز) اسٹامپس حاصل کیا ہوا ہے اور ISO9001:2000 پاس کیا ہے۔ زوزن نے پاکستان میں ٹیکسٹائل، فیڈ اور دیگر صنعتوں کے لئے باقاعدہ منظم بوائلرحل فراہم کیے ہیں۔

About The Author