دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد وفاقی نظامت تعلیمات میں متنازع تعیناتیاں

کسی سینئر ممبر کی تعیناتی کرنے کی بجائے ایک جونیئر ترین افسر کو تعلیمی اداروں کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا جوکہ سراسر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات میں   متنازع تعیناتیاں سامنے آئی ہیں، وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی اے ) میں ظفر اقبال یوسفزئی جوکہ حال میں گریڈ 19 پر ترقی پائے تھے ، ڈائریکٹر اسکولز کی سیٹ پر براجمان ہیں۔ جس کی وجہ سے تدریسی عملہ میں شدیدی پریشانی پائی جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں کافی تعداد میں سینئر ممبرا ن موجود ہیں ۔
کسی سینئر ممبر کی تعیناتی کرنے کی بجائے ایک جونیئر ترین افسر کو تعلیمی اداروں کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا جوکہ سراسر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔
اساتذہ تنظیموں کی اپیل ہے کہ ظفر یوسفزئی کو ڈائریکٹر اسکولز کی سیٹ سے فوری ہٹا کر اداروں میں سے کسی ایسے شخص کوتعینات کیا جائے جو سینئر افسر ہو ،جو تعلیمی اداروں میں سروس کرتا رہا ہو ناکہ اسکول کے باہر اداروں میں تعینات رہا ہو ۔
یہ بہت ضروری ہے کہ ظفر اقبال نے تعلیمی اداروں میں صرف 3سے 4سال سروس کی ہے باقی تمام سروس ڈپپوٹیشن پر رہی یا ایف ڈی اے میں رہی ہے۔
جب ظفر یوسفرئی نے تعلیمی ادارہ جات میں وقت ہی نہیں دیا تو یقینی بات ہے کہ اساتذہ کے مسائل اور تعلیمی اداہ جات کے مسائل میں غیر آگاہی ہو گی ۔
اساتذہ تنظیموں کی اپیل ہے کہ ظفر یوسفرئی جیسے متازع شخصیات کے بجائے کسی سینئر تجربہ کار اور غیر متازع فرد جو کہ اساتذہ اور اداروں کے مسائل کو بخوبی سمجھتا ہو ، کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔

معاملے پر ظفر اقبال یوسفزئی کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے

About The Author