نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا,شاہد خاقان عباسی

کل نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں۔ ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب کا دعوی کرتے تھے، اب کہتے ہیں احتساب کوئی اور کررہا تھا، نئی نیب چیئرمین سے کہا کہ

ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں، لوگ 5، 5 سال سے جیلوں میں ہیں، جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے

، وزیر اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی، جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔

کراچی ی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں۔

ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے۔ ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے۔ فواد حسن فواد پر غلط الزامات لگائے گئے۔ 16 ماہ جیل میں رکھا گیا۔ ریٹائرمنٹ سے قبل ضمانت نہیں ہونے دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان احتساب کا دعوی کرتے تھے۔ اب عمران خان کہتے ہیں احتساب کوئی اور کررہا تھا۔ نئی نیب چیئرمین سے کہا کہ ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں۔ لوگ 5، 5 سال سے جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیئے۔

غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی۔ سیاسی فرد کیخلاف شواہد جمع کریں اور سزا دلوائیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہے، ہم ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے۔

اسمبلی ختم ہونے پر 90 روز میں انتخابات کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی۔ جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔ احتساب کے ادارے ناکام ہیں۔

احتساب کے ادارے سیاست چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنارہا۔ بلوچستان کے نمائندے حقیقی نمائندے نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ زندگی میں اسٹبلشمنٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ساتھ نہیں رہا۔

پارٹی کو 35 سال دیئے، پارٹی کے لئے کام کرونگا۔ یہاں سے گھر جاؤنگا کہیں اور جانے کا ارادہ نہیں ہے۔ مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے۔ معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہے۔

اس سے پہلے احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دینے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔

About The Author