نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سبز مصالحہ جات عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو گئے

پیاز فی کلو دو سو بیس سے دو سو چالیس تک فروخت ہونے لگا،، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور سبز مرچ کے دام بھی اونچے ہیں

سبز مصالحہ جات عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو گئے،، پیاز فی کلو دو سو بیس سے دو سو چالیس تک فروخت ہونے لگا،، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور سبز مرچ کے دام بھی اونچے ہیں

سبزی بنانی ہو یا پھر کوئی دال،، گوشت یا چاول،، ہر ایک کی تیاری کیلئے سبز مصالحہ جات بنیادی جزو ہیں،، مگر،، شہری پریشان ہیں ان کے دام کم ہونے کا نام نہیں لے رہے

سبزی منڈی میں پانچ کلو پیاز کا بیگ ایک ہزار روپے تک ہے،، جبکہ عام مارکیٹ میں کہیں دو سو بیس تو کہیں دو سو چالیس روپے بک رہا ہے

ٹماٹر ایک سو سے ایک سو بیس،، ادرک تین سو بیس جبکہ لہسن تین سو روپے فی کلو ہے
شہری، موسمی سبزیاں قدرے سستی ہوئی ہیں، لیکن سبز مصالحہ جات بہت مہنگے ہیں

سبزی منڈی کے تاجر کہتے ہیں ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کم ہونے سے سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھی ہیں
دکاندار، سپلائی کم ہے، امید ہے کچھ دن تک پیاز کا ریٹ کم ہو جائے گا

دوسری جانب لاہور میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت پانچ روپے اضافے سے تین سو بانوے روپے تک جا پہنچی ہے،، جبکہ فی درجن فارمی انڈوں کی قیمت دو سو بیاسی روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

About The Author