چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے تک کرشنگ سیزن شروع نہیں کریں گے،، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کر دیا، عہدیدار کہتے ہیں
حکومت فوری توجہ دے ورنہ شوگر انڈسٹری اور کاشت کار متاثر ہوں گے چینی سستی کرنی ہے تو سیلز ٹیکس ختم کر دیں۔۔۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین عاصم غنی اور ذکاء اشرف نے لاہور میں پریس کانفرنس کی،
عاصم غنی نے کہا پندرہ جنوری تک چینی کا سٹاک موجود ہے، اگر حکمران دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو کرشنگ ممکن نہیں،
انہوں نے کہا کہ اس وقت شوگر انڈسٹری کے نامناسب حالات چل رہے ہیں، جبکہ وزارت فوڈ سیکورٹی معاملے میں تاخیر کر رہی ہے، وزیر فوڈ سیکورٹی طارق چیمہ استعفی دیں، عاصم غنی نے کہا چینی سستی کرنی ہے تو سیلز ٹیکس ختم کر دیں،
ذکاء اشرف کا کہنا تھا سنجیدہ صورتحال ہے حکومت فوری توجہ دےاگر یہی صورتحال رہی تو شوگر انڈسٹری دیوالیہ ہو سکتی ہے
، اگر انڈسٹری کو نقصان ہو گا تو کاشتکار بھی متاثر ہو گا شوگر انڈسٹری میں آٹھ سو ارب روپیہ لگا ہوا ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،