پنجاب میں متاثرین سیلاب کو امدادی رقوم کی فراہمی کے طریقہ کار کی منظوری
پی ڈی ایم اے پنجاب بینک کو رقم ٹرانسفر کرے گی جو متاثرہ خاندان براہ راست وصول کرسکےگا
وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا
جس میں راجہ بشارت نے متاثرین سیلاب کو شفاف طریقے سے رقوم کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی
اجلاس میں وزیر صحت یاسمین راشد کو چیئرپرسن مانیٹرنگ اتھارٹی برائے پی ہوٹا تعینات کرنے کی منظوری دی گئی
کمیٹی میں پنجاب اینوائرنمنٹ ٹربیونل کے ممبر کی تعیناتی کی بھی منظوردیدی گئی
صوبائی وزیر پارلیمانی امورکا کہنا تھا کہ اینوائرنمنٹ ٹربیونل کی تعداد بڑھائی جائے اور جنوبی پنجاب میں بھی ٹربیونل قائم کیا جائے
اجلاس میں سیالکوٹ کے تین ہسپتالوں کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ قرار دینے کے نوٹیفکیشن
سیکرٹری فنانس کو پنجاب بینک کا ڈائریکٹر لگانے،محکمہ ایکسائز اور این آر ٹی سی کے درمیان تنازعے کے حل کیلئے
ثالث کی تعیناتی سمیت ڈی جی خان میں فتح خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شہری علاقے کا تعین بھی کرلیاگیا
راجہ بشارت کی جانب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجرا میں تاخیر جلد ختم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،