نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی

شہری آٹے کی تلاش میں میں کبھی یوٹیلٹی اسٹور تو کبھی مقامی بازاروں میں خوارہورہے ہیں

لاہور میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی ،، شہری آٹے کی تلاش میں میں کبھی یوٹیلٹی اسٹور تو کبھی مقامی بازاروں میں خوارہورہے ہیں

بیس کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت بارہ سو پچانوے روپے طے کی گئی لیکن لاہور

کے بازاروں سے آٹا ناپید ہو چکا ہے،، شہریوں کا کہنا ہے کہ پندرہ کلو آٹے کا تھیلا من مرضی کی قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی سرکاری نرخوں کے مطابق آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت آٹھ سو روپے ہے لیکن کئی روز سے لاہور کے یوٹیلٹی اسٹوز پر آٹا میسر نہیں

آٹے کی تلاش میں مارکیٹ آنے والے شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ سرکاری ریٹ کے مطابق آٹے کی دستیابی یقینی بنائے
آٹا لئے آئے ہیں۔ مل نہیں رہا ، مقامی بازاروں میں قیمتوں پر کنٹرول نہںں

فلور ملز کے مطابق سرکاری گندم کے ریٹ میں اضافے سے آٹے کی قلت کا سامنا ہے،، جس کا حل ناگزیر ہے۔

About The Author