مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نسیم بیگم کو مداحوں سے بچھڑے اکاون برس بیت گئے

فنی سفر کا آغاز فلم بے گناہ کی گائیکی سے کیا اور شاندار ملی نغمے اور گیت گا کر خود نام کمایا

اپنی پرکشش آواز کی بدولت فلمی گلوکاری میں بلند مقام بنانے والی نسیم بیگم کو ہم سے بچھڑے اکاون برس بیت گئے

مگر انکے گائے ہوئے گیت آج بھی سننے والوں کو محظوظ کررہے ہیں۔ نسیم بیگم کے فلمی کیرئیر پر دیکھتے ہیں
محبت کے دم سے یہ دنیا حسیں ہے

فلمی گیتوں کی مالا میں انمول موتی پرونے والی نسیم بیگم ۔۔۔ انیس سو چھتیس کو امرتسر میں پیدا ہوئیں ۔۔۔ فنی سفر کا آغاز فلم بے گناہ کی گائیکی سے کیا اور شاندار ملی نغمے اور گیت گا کر خود نام کمایا
اے راہ حق کے شہیدوں

موسیقار رشید عطرے اور اے حمید کی دھنوں پر نسیم بیگم نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا ۔۔

کہ سننے والے آج بھی اس کے سحر میں کھو جاتے ہیں
،دیساں دا راجہ

نسیم بیگم کو بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر چار بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔۔

لازوال گلوکارہ انتیس ستمبر انیس سو اکہتر کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئیں

%d bloggers like this: