نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پندرویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا آغاز

بچوں نے پانی کی لہروں کو چیرتے ہوئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے ایڑی چوٹی کا زور لگایا

لاہور میں پندرویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ شروع ہوگئی ،،، بچوں نے پانی کی لہروں کو چیرتے ہوئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ،، دو روزہ چمپئن شپ میں چار سو سے زائد تیراک حصہ لے رہے ہیں

پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں بچوں کے تیراکی مقابلے شروع ہوگئے

ایج گروپ کے مختلف مقابلوں میں بچوں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی سرتوڑ کوشش کی

پندرویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ میں چار سے زائد تیراک حصہ لے رہے ہیں
پلئیرز ،،، "یہ کمپٹیشن بہت اچھا ہے ،،، میری اس میں فرسٹ پوزیشن آئی ہے ،،، ایسے کمپٹیشن ہوتے رہنے چاہیے ،،، پہلے دو سال کوویڈ کی وجہ سے کافی سوئمرز پیچھے رہ گئے ہیں”

نوجوان تیراکوں کا کہنا تھا کہ سوئمنگ صحت مندانہ سرگرمی ہے ،،، کرکٹ کی طرح سوئمنگ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے
سوئمرز ،،، "ہم صرف کرکٹ کو ہی کوریج دیتے ہیں سوئمنگ کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ،،، یہ ایک ہیلتھ اکیٹوٹی ہے ،،، اس میں ہماری باڈی کے تمام کور ورک کرتے ہیں”

چمپئین شپ کا باقاعدہ افتتاح ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب طارق قریشی کی جانب سے کیا گیا ،،، انہوں نے نے پہلے روز کامیاب ہونیوالے سوئمرز میں انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کئے

About The Author