دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈائون

آٹھ ماہ کے دوران چالیس ہزار سے زائد چنگ چی رکشے،، پبلک سروس وہیکلز اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے سموگ پر بروقت قابو پانے کےلیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈائون تیز کردیا

آٹھ ماہ کے دوران چالیس ہزار سے زائد چنگ چی رکشے،، پبلک سروس وہیکلز اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

خبردار ہوشیار،،، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان انجن ٹھیک کروائیں ورنہ گاڑی بند

ہوسکتی ہے،،، سٹی ٹریفک پولیس نے جرمانوں کےساتھ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرانا

شروع کردیا ہے،،، راوں سال اب تک شہر میں پندرہ ہزار چنگ چی رکشہ، دس ہزار پبلک سروس وہیکلز، پانچ ہزار کاریں اور دس ہزار دیگر وہیکلز کے خلاف ایکشن کیا گیا ہے

،چیف ٹریفک آفیس لاہور منتظر مہدی
جو پہلی بار وائیلیشن کرتا ہے تو اس کو جرمانہ کرتے ہیں دوبارہ کرنے پر انہیں تھانے میں بند کرایا جاتا ہے

رکشہ اور گاڑیوں کے مالکان مختلف بہانے بناتے نظر آتے ہیں،،،کہتے ہیں کہ مسافر نہ ہونے کی وجہ سے آمدن اتنی نہیں ہورہی کہ انجن کا کام کرایا جاسکے

ڈرائیورز

انجن خراب جسکی وجہ سے گاڑی دھواں دے رہی ہے ،، پیسے نہیں تھے اس لیے ٹھیک نہیں کرایا

پولیس حکام کے مطابق موسم سرما شروع ہونے سے پہلے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن سے سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

About The Author