نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی وی پر نشر کیا جانے والا ہر آئٹم انٹرنیٹمنٹ ہوتا ہے ۔۔۔||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچیس سال میڈیا میں کام کرنے کا تجربہ ایک جملے میں بیان کروں؟
ٹی وی پر نشر کیا جانے والا ہر آئٹم انٹرنیٹمنٹ ہوتا ہے
اس میں صرف فلم، ڈراما یا گیت نہیں، نیوز، سیاسی ایونٹ اور حقیقی المیوں کی تصویر کشی بھی شامل ہے۔
ایک بار کوئٹہ کی عدالت میں دھماکا ہوا تو جیونیوز کے رپورٹر سلمان اشرف وہیں موجود تھے۔ وہ زخمی تو نہیں ہوئے لیکن شاید سماعت متاثر ہوئی اور بال کھڑے ہوگئے۔ چہرے پر اثرات نمایاں تھے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر نے اصرار کرکے اسی عالم میں ویڈیو بیپر لیا۔
میں ہمیشہ سے صحافیوں کے تحفظ کا قائل رہا ہوں اور اس کی خاطر بڑی خبر بھی چھوڑنے کو تیار ہوجاتا تھا۔ لیکن ایگزیکٹو پروڈیوسر نے کہا، ٹی وی یہی ہے کہ سلمان کو اسی حال میں دکھایا جائے۔
وہ سچ کہہ رہے تھے۔ ٹی وی انٹرٹینمنٹ ہے۔
جس دن آپ یہ بات سمجھ جائیں گے، نیوز چینلوں اور سیاست دانوں بلکہ آئی ایس پی آر سے بھی شکایت ختم ہوجائے گی۔
اس کے بعد آپ حیران ہونا چھوڑ دیں گے کہ نیوز چینل ان اصلی یا جعلی سیاست دانوں کے جلسے کیوں دکھاتے ہیں جو انھیں ہی برابھلا کہتے ہیں۔
احمق اینکروں کے پروگراموں کی غایت بھی معلوم ہوجائے گی
اور آپ ٹیلے تھون اور امدادی سرگرمیوں میں امتیاز کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author