نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیئے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان کے شہریوں کی سہولت کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار اویس احمد خان لغاری اور سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ کی سفارشات پر ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

سید عبدالعلیم شاہ نے مانکا کینال پر رابطہ پل کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کام کا آغاز کرادیا۔ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ مانکا کینال پر تین کشادہ رابطہ پل تعمیر ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آرٹس کونسل کے بالمقابل پل کی تعمیر شروع کرادی ہے۔ 100 فٹ کشادہ پل،سٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس کا منصوبہ مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مانکا کینال پر پل کی تعمیر مسلم لیگ ن کے دور حکومت کا منصوبہ ہے۔تین پل، سٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

مانکا کینال اور یوٹرن پر ون وے کرکے ٹریفک کا بہاؤ بہتر کیا جائیگا۔سید عبدالعلیم شاہ نے مزید کہا کہ

ڈی جی خان کے منصوبوں کیلئے مزید ایک ارب روپے ڈیمانڈ کئے ہیں۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنما راشد لطیف چانڈیہ،فاروق احمد چغتائی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا

،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔ایکسیئن شاہد ریاض اور ایس ڈی او طاہر احمد نے بریفنگ دی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان کی7یونین کونسلوں میں سپیشل انسداد پولیو مہم27جون سے یکم جولائی تک جاری رہیگی،کوٹ ہیبت،جلو والی،معموری،

سخی سرور،مکول کلاں،ماڑیاور منگڑوٹھہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

سپیشل انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوااسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی7یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 94709بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔

مہم کیلئے11فکسڈ،223موبائل اور5 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے،خانہ بدوش اور ہجرت کرکے آنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے بارڈر ایریاز میں تربیت یافتہ سٹاف ہی تعینات کیا جائے

،تمام مسائل کو موقع پر حل کیاجائے، انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دیکر ہم اپنا ٹارگٹ آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں سپیشل انسداد پولیو مہم کیلئے حکمتِ عملی پر بھی غور کیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر یوریا کھاد سٹاک کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے

اورانتظامی افسران سٹاک برآمدگی اور سیل پوائنٹس پر یوریا کھاد کی فروخت یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نویدنے موضع بستی ملانہ میں چھاپہ مار کر غیر قانونی گودام سے350 یوریا کھاد کے تھیلے برآمد کرلئے

اور انہوں نے گودام سیل کر کے ضبط شدہ کھاد سیل پوائنٹس پر فروخت کیلئے بھجوا دی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان امتیاز احمد نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستیں 19 جون تک ڈسپلے سنٹرز میں موجود رہیں

اور اس کیلئے ضلع بھر میں 240 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ڈسپلے سنٹرز ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باوجود کھلے رہیں گے۔

عوام انتخابی فہرستیں دیکھ کر غلطیوں کی درستگی کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات ڈسپلے سنٹرز کے معائنہ کے دوران کہی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے کہا کہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز قائم کردئیے ہیں۔

انتخابی فہرستوں پر اعتراضات کے فیصلوں کیلئے تحصیل سطح پر نظرثانی آفیسرز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اورتحصیل ڈی جی خان میں ایڈمن اسسٹنٹ دفترسی ای او ایجوکیشن تعینات کیے گئے ہیں۔

ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام 21مئی 2022سے شروع کردیا گیا تھا۔

غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرست عوام الناس کے معائنہ کے لییہر ڈسپلے سنٹر ز میں 19جون 2022تک موجودرہیں گی۔ ووٹرزاپنے اندراج کی تفصیلات اور انتخابی فہرستوں میں غلطی کی صورت میں درستی کروا سکتے ہیں۔

ووٹ درج کرانے کے لیے فارم نمبر 15، اعتراض دائر کرنے کے لیے فارم نمبر 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 17 متعلقہ ڈسپلے سنٹر انچارج کے پاس جمع کرا سکتے ہیں

ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر کوائف کے متعلق آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔ امتیاز احمد نے کہا کہ

رائے دہندگان انتخابی فہرستوں کو اغلاط سے پاک بنانے میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں یہ آپ کا قومی فریضہ ہے۔

الیکشن کمیشن کا عملہ ڈسپلے سنٹر پر عوام الناس کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ دفترڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈیرہ غازیخان چویبس گھنٹے کھلارہے گا

مزید معلومات کیلئے ان کے دفتر کے فون نمبر0649330109 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں صوبہ بھر میں متحرک ہیں

ڈیرہ غازیخان میں بھی ڈپٹی کمشنر محمدانور بریار کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے. گزشتہ روز ڈسٹرکٹ

پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو احمد حسن رانجھا نے کی انہوں نے کہا کہ

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ضلع بھر کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لوگوں کو ریلیف دلانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں.

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی افسران نے مجموعی طو رپر 265 دکانوں کی پڑتال کی

جس میں 94دکاندار اوورچارجنگ میں ملوث پائے گئے جنہیں 94500روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دو دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن، ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، عبدالحمید جلبانی اوردیگر نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری ہے.

انچارج ڈرائیونگ سکول محمد کفیل الرحمن نے لیکچردیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں طلباء کو ٹریفک قوانین سکھائے جاتے ہیں اور اس کے بعد لائسنس بھی جاری کیا جاتا ہے

جس سے نوجوان اپنا روزگار حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر محمد آصف خان، غلام قاد ر اوردیگرنے ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنادی، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑیاں پکڑلی گئیں،

گاڑیوں میں 2 ہزار 750 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دودھ کا معیار بہتر بنانے کیلیے ہدایات جاری۔۔

ڈی جی خان 9 جون: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر دودھ جیسی بنیادی غذاء میں ملاوٹ کے خاتمے کیلیے

فوڈ سیفٹی ٹیمیں شب و روز ان ایکشن ہیں۔ تفصیلات کیمطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے

دوران دودھ بردار گاڑی ہکڑلی۔ 2050 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ گاڑی نمبر C4556 میں موجود دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔

ملاوٹی دودھ مظفرگڑھ شہر میں ملک شاپس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے دودھ بردار گاڑی مالکان کو معیار بہتر بنانے کیلیے ہدایات دی گئیں۔

اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈی جی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں ناکہ بندی کے دوران 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ تفصیلات کیمطابق

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ گاڑی نمبر 4343-C میں موجود مضر صحت دودھ ڈی جی خان شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ ایک جرم ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہرگز معاف نہیں کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ

عوام کو خوراک کے نام پر سفید زہر بیچنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

About The Author