اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کو ریلیف دلانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ،سیاسی رہنما شبلی شب خیز غوری، میاں شوکت فاروق جتوئی،فیاض لغاری اور دیگر موجود تھے قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی گئی۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز روزانہ خود بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے پرائس کنٹرول کے لئے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔

کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ عام آدمی مشکات کا احساس ہے، ہم نے مل کر عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔

ڈویژن بھر میں سستے آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

یوریا کھاد کی سیل کے میکانزم کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر محمد عثمان انور کی زیرنگرانی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ مافیا کیخلاف برق رفتاری کے

ساتھ کارروائیاں جاری ہیں،اس سلسلہ میں ڈویژن انتظامیہ نے بیس مئی تاسات جون تک تین ہفتوں کے دوران سمگلروں،ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں

جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پور میں سرکاری نرخوں سے زائدقیمت وصول کرنے والوں کو10لاکھ33ہزار روپے جرمانہ کیاگیا

جب کہ 36گرانفروشوں کیخلاف مقدمات درج اور 12افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے کمشنر محمد عثمان انور کا کہنا ہے کہ

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے سرحدی علاقوں میں سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں،

سمگلر،ذخیرہ اندوز اور گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ہم انہیں نشان عبرت بناکر دم لیں گے

ڈویژن بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو مافیاز کیخلاف ٹارگٹ دئیے گئے تھے جن کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اوریہ عمل جاری رہے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ٹریک ڈاون کر کے ون وے کی خلاف ورزی پر

متعدد گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے اور تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا. ڈی ایس پی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف اڈوں کے باہر روڈ پر

کھڑی گاڑیوں کے چلان اور جرمانے کیے اور وارننگ بھی جاری کی گئی
علاوہ ازیں شہر میں ٹریفک چوک،

گولائی کمیٹی،ہسپتال چوک پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی. ڈی ایس پی نے کہا کہ عوام الناس ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اپنا مثبت کردار ادا کریں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ریجنل دفتر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان کے سینئر ڈارئیور محمد یوسف خان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب عطا بلوچ، ڈائریکٹرزریٹائرڈ اعجازاحمد غوری، واحد بخش جتوئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

انچارج ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد جنید جتوئی،انفارمیشن آفیسرچودھری خالد رسول، سید محمد باقر حسین، رفاقت علی خان، عبدالجبار، عبدالرزاق، یوسف نور، شفقت سعید،

عمیر رضا، فیصل مجید، حبیب اللہ، نسیم احمد خان، محمد نعیم، دانیال عاشق، سجادحسین، محمد عبداللہ، محمد تنویر، محمداقبال، ثناء اللہ، فدا حسین، راحیل محمد اوردیگر نے شرکت کی. افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں. محمد یوسف خان نے سرکاری فرائض محنت اور دیانتداری سے انجام دیئے.

محکمہ ماہر ڈرائیور کی خدمات سے آئندہ بھی استفادہ کرتا رہے گا.

اس موقع پر ریٹائرہونے والے سینئر ڈرائیور محمد یوسف خان کو تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیاگیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر کے شہریوں کو عام انتخابات سے قبل اپنے ووٹوں کی تصدیق کے مواقع فراہم کرنے کا عمل جاری ہے

،ووٹوں کی تصدیق کیلئے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،اس سلسلہ میں ریجنل الیکشن کمشنر فضل حکیم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ غازی

خان،لیہ،مظفرگڑھ اور راجن پور میں قائم ڈسپلے مراکز کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے انہوں نے گورنمنٹ شہدا اے پی ایس ڈیرہ غازیخان اور لیہ میں قائم ڈسپلے سنٹرز کا دورہ کیا،انہوں نے ووٹرز کے اندراج اور کوائف کی تبدیلی کے حوالے سے

معلومات بھی لیں۔اس موقع پر آگاہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی غیر حتمی انتخابی فہرستوں کو عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام اضلاع میں آویزاں کر دیا گیا ہے جو کہ 19 جون 2022 تک ڈسپلے سینٹرز میں موجود رہیں گی،شہری وہاں جا کر ووٹر لسٹ میں اپنا ووٹ چیک اور اس میں تبدیلی کرا سکتے ہیں.

علاوہ ازیں ضلعی الیکشن کمشنر ڈیرہ غازیخان امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ

الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے ضلع میں 240ڈسپلے سنٹر قائم کیے ہیں

جہاں انتخابی فہرستوں کے اعتراضات کیلئے افسران تعینات کیے گئے ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ضلع بھر کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں

جو لوگوں کو قیمتوں میں ریلیف دلانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں. سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ کریانہ سٹورز پر بھی قیمتوں کو چیک کیا جارہاہے.

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی افسران نے 304انسپکشنز کے دوران گرانفروشوں کو اکسٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا اس دوران تین دکانیں سیل کیاگیا .

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

عوام کو ریلیف دینے کے لئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھی جائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کسانوں کو کھاد فراہمی یقینی بنانے کیلئے تونسہ پہنچ گئے

انہوں نے مکول کلاں،پوکھان سیل پوائنٹس،ڈیلرز شاپس کا اچانک وزٹ کیا اور کھاد فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا،

محمد انور بریار نے ڈیلرز کے ریکارڈ، سٹاک رجسٹراور کیش میمو کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع بھر میں کاشتکاروں کو بروقت کھاد فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت کی ہدایات پر

کاشتکاروں کو یوریا کھاد 1850روپے میں فراہم کی جارہی ہے،محمد انور بریار نے کہا کہ ڈیلرز اپنے سٹاک کو ڈیکلیئر کریں اور اپنے ریکارڈ کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں

،ڈیلرز کھاد کی بروقت بکنگ کروائیں تاکہ کاشتکاروں کو سپلائی متاثر نہ ہو،کھاد ریٹس کے پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں،

مانیٹرنگ و چیکنگ کیلئے قائم کردہ سیل پوائنٹس پر محکمہ مال اور زراعت کا عملہ موجود رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے مکول کلاں،پوکھان سیل پوائنٹس پر کاشتکاروں سے کھاد دستیابی بارے معلومات بھی لیں۔

ڈپٹی کمشنر وزٹس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ اور
متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے اپنے تونسہ وزٹ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی معائنہ کیا،

انہوں نیٹی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کا جائزہ اور ہسپتال کے توسیعی بلاکس،وارڈز،مشینری اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔محمد انور بریار نے مریضوں اوران کے ورثاء سے علاج معالجے بارے بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کو صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کررہی ہے،

ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر مریض کو بہترین طبی ماحول دے رہے ہیں،انہوں نے انتظامیہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی

بھی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا اور ہسپتال میں صفائی و ستھرائی عمل کی مؤثر نگرانی کی جائے

،محمد انور بریار نے مزید کہا کہ مریضوں کے رش کے باعث اضافی عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں،ہر مریض کو ہسپتال سے ہی ادویات فراہم کی جائیں

جو انہیں باہر سے نہ خریدنا پڑے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد انور بریار نے طبی معاملات میں بہتری بارے ہدایات بھی دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تواتر کے ساتھ کاوشیں جاری رکھی جائیں. کوشش کی جائے کہ جن جگہوں پر ڈینگی لاروا پرورش پاتا ہے

ان کا تدارک کیا جائے تمام محکمے اپنی ڈینگی کے خاتمے کی سرگرمیوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ ضرور کریں.

اجلاس میں ڈینگی خاتمے بارے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ریسٹورنٹ،

سویٹس اینڈ بیکرز سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ،پنجاب پیور رولز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد۔۔۔

ڈی جی خان 8 جون: ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ میں معروف بیکری کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے،

ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفیکیٹس نہ ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 14 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ علی پور میں سالٹ یونٹ کونمک میں آئیو ڈین کی کمی پائے جانے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید مٹھن کوٹ روڈ راجن پور میں ریسٹورنٹ کو گلی سڑی سبزیوں کا استعمال کرنے اور مکھیوں کی بھرمار پائے جانے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جناب IGP صاحب کے وژن کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی خراب گاڑیوں کی منٹیننس، ڈینٹنگ ، پنٹنگ اور ڈیکوریشن کرانے کا تسلسل جاری

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کی بھی خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرا کر آن روڈ کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس ڈی جی خان میں گاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے اور ٹریفک پولیس ملازمان کو سفر کی بہترین سہولتیں میسر کرنے لیے متعلقہ برانچ کی زیر نگرانی خراب اور

ناقابل استعمال گاڑیوں کی مینٹیننس، ڈیکوریشن، پوشش اور دیگر خرابیاں دور کرا کے بہترین حالت میں ٹریفک پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔

اس حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ

ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ و دیگر کار سرکاری کی ضروریات کے لیے

ٹریفک پولیس کے جوانوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں کوی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جاے گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔
ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان

%d bloggers like this: