دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سستے آٹے کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی

اوپن مارکیٹ میں بیس کلو تھیلا سرکاری ریٹ سے زائد میں فروخت ہونے لگا

لاہور میں سستے آٹے کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی

اوپن مارکیٹ میں بیس کلو تھیلا سرکاری ریٹ سے زائد میں فروخت ہونے لگا جبکہ چکی پر بھی فی کلو آٹے کا ریٹ فی کلو نوے روپے تک پہنچ گیا

گندم کی امدادی قیمت کو جواز بنا کر اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا،، بیس کلو تھیلے کے ساتھ ساتھ چکی کا فی کلو آٹا بھی

شہریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگا

اوپن مارکیٹ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت پر دکاندار من مانی کرنے لگے،، سرکاری ریٹ ایک ہزار پچاسی روپے جبکہ

گیارہ سو پچاس سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے

احمد علی، رضا قادری، کہاں جائے غریب آٹا بھی مہنگے سے مہنگا ہوتا جا رہا ہے ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے

گندم کی بڑھتی قیمتوں پر چکی مالکان نے بھی فی کلو آٹے کا ریٹ نوے سے پچانوے روپے کرنے کا عندیہ دیدیا ہے
رب نواز، چکی مالک، کیا کریں بجلی مہنگی ہر چیز مہنگی گندم مہنگی اب قیمت تو بڑھے گی

رمضان بازار میں آٹے کا دس کلو والے بیگ چار سو پچاس روپے میں دستیاب ہے

About The Author