دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کیلئے سرگرم

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دو سو سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی گہما گہمی عروج پر۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد

اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کیلئے سرگرم ہو گئی۔

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دو سو سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ لیگی رہنما عظمٰی بخاری کے مطابق

پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی انکے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے ایم پی ایز سوئس ہوٹل میں مقیم ہے۔

لیگی رہنما کے مطابق اراکین اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کیلئے ہونیوالی ووٹنگ تک اکٹھےہوٹل میں ہی رکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اراکین کے رابطوں کو محدود رکھنے کے لئے غیر متعلقہ افراد سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اراکین صوبائی اسمبلی کو موبائل میں غیر محفوظ نمبر سے آنے والی کال بھی نہ اٹنیڈ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

About The Author