منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں ستائیس اپریل تک توسیع کر دی گئی
، پراسکیوٹرز کی خصوصی ٹیم کیس کی پیروی کیلئے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش نہ ہوئی۔۔۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی
حمزہ شہباز پیش ہوئے، جبکہ شہباز شریف کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی
درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مسلم لیگ ن وزیراعظم کے انتخابات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں، عدالت نے حاضری معافی کی
درخواست منظور کر لی، دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جا رہا ہوں،
عبوری ضمانت میں تاریخ لمبی دی جائے، فاضل جج نے کیس کی سماعت ستائی اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے
عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، دوسری جانب پراسکیوٹرز کی خصوصی ٹیم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کی پیروی کے لیے عدالت پیش نہ ہوئی،
پراسیکیوٹر کے مطابق ایف آئی اے کے مقدمے میں پیش نہ ہونے کی ہدایات ملی ہیں۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،