دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رمضان المبارک میں متوسط طبقے کے لیے کچن کا خرچہ چلانا محال ہو گیا

مہنگائی سے ستائے عوام ماہ مقدس میں حکومت سے بڑے ریلیف کے منتظر ہیں

رمضان المبارک میں متوسط طبقے کے لیے کچن کا خرچہ چلانا محال ہو گیا،،، ماہانہ خرچ تین ہزار سے بڑھ کر چھ ہزار تک پہنچ گیا

مہنگائی سے ستائے عوام ماہ مقدس میں حکومت سے بڑے ریلیف کے منتظر ہیں

ماہ مقدس میں روزے کا اہتمام کرنا ،،، ہر اہل ایمان کا شوق ہوتا ہے

مگر بیشتر سفید پوش افراد ایسے بھی ہیں،، جنہیں رمضان کا دسترخوان سجانے میں شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے

ماہانہ گروسری میں شامل گھی،، آٹا،، چینی،، دالیں،، سبزی،، دودھ اور پتی

کم قیمت میں خریدنے کے لیے شہری سخت گرمی میں سہولت بازاروں کا رخ کرتے ہیں لیکن سبسڈی شدہ اشیا بھی ان کی پہنچ سے باہر ہے

کسی کا ماہانہ خرچ تین ہزار سے بڑھ کر پانچ ہزار تو کوئی کچن کا بجٹ آٹھ ہزار تک پہنچ جانے پر پریشانی کا شکار ہے

شہری ،،، "کوئی بھی چیز دیکھ لیں مہنگی ہے ،،، کچن کا خرچہ چلانا مشکل ہوگیا ہے ،،، دیہاڑی دار بندہ ہوں بیس ہزار تنخواہ ہے

تین ہزار کا لیتا تھا سامان اب وہی سامان پانچ سے چھ ہزار تک آتا ہے”

کچھ شہریوں کو یہ بھی اعتراض ہے کہ حکومت نے سبسڈی شدہ اشیاء کی مقدارکم کیوں رکھی ہے
"

حکومت کو چاہیے کہ اپنا دل بڑے کرے ،،، اب تو ریٹ پہلے والے نہیں رہے ،،، ہرچیز تو

مہنگی ہے ،، میں سخت گرمی میں اس عمر میں روز سامان لینے کیسے آوں،،، چینی دو کلو دے رہے ہیں اس سے زیادہ نہیں دیتے”

رمضان بازاروں میں آلو بیس روپے،، پیاز انیس روپے ،، چنے کی دال ایک سو ایک ،، بیسن ایک سو دو روپے

اور چینی اسی روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ گھی اور مشروبات پر ایک سو روپے تک کی کمی گئی ہے

About The Author