دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد

درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا ہے

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنایا

اور درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا ہے

آئی جی پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا

پولیس آرڈر2002 کے تحت صرف گریڈ بائیس کا پولیس افسر ہی بطور آئی جی تعینات کیا جا سکتا ہے

موجودہ آئی جی گریڈ اکیس کے افسر ہیں، جنہیں گریڈ بائیس کے عہدے پر تعینات کیا گیا

جس پر سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ انیس سو ترانوے سے پنجاب اور وفاق کے

درمیان تعیناتیوں سے متعلق معاہدہ ہے، تعیناتی کا اختیار آئین کا آرٹیکل 240 دیتا ہے۔۔۔۔

About The Author