دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فری فائر پاکستان لیگ تھرڈ ایڈیشن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد

فری فائر پاکستان لیگ نے لاہور میں گرینڈ فائنل ایونٹ کی میزبانی کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ کی کاوش،، لاہور میں ملک کی پہلی پروفیشنل ای اسپورٹس ،، فری فائر پاکستان لیگ تھرڈ ایڈیشن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

نوجوانوں کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔

فری فائر پاکستان لیگ نے لاہور میں گرینڈ فائنل ایونٹ کی میزبانی کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،، اور ای اسپورٹس کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا ۔

منتظمین کہتے ہیں کہ مقابلوں میں دو ہزار ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی ، فائنل میں نمایاں

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بارہ ٹیمیں پہنچیں ۔

منتظمین ۔۔ ہم پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ نوجوانوں کا جوش قابل دید تھا، نقد انعامات دیے گئے ہیں ۔

فری فائر پاکستان لیگ تھرڈ ایڈیشن میں ہائوس آف بلڈ ٹیم نے میدان مار کر ٹرافی اور پینتیس لاکھ روپے کی انعامی رقم اپنے نام کر لی ۔

About The Author