دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ،پنجاب، بلوچستان سرحد پر لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کارروائی عبد الجبار شہید چیک پوسٹ،ڈیرہ موڑ اور گڈو چیک پوسٹ پر کی گئی۔

سندھ ،پنجاب اور بلوچستان سرحد پر سات کروڑ تیرہ لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا۔

ترجما ن رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے محکمہ کسٹم کے ہمراہ سندھ پنجاب بلوچستان بارڈر پر کارروائی کی۔

کارروائی عبد الجبار شہید چیک پوسٹ،ڈیرہ موڑ اور گڈو چیک پوسٹ پر کی گئی۔

ضبط شدہ سامان میں غیر ملکی شیمپو، چھالیہ، پرفیوم، کوکنگ آئل، موبائل فونز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

ضبط کیا گیا سامان قانونی کارروائی کے لئے کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔

About The Author