دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باغوں کا شہر لاہور کچرے سے پاک نہ ہو سکا

کئی علاقوں میں اب بھی گندگی کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں

باغوں کا شہر لاہور کچرے سے پاک نہ ہو سکا،، کئی علاقوں میں اب بھی گندگی کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں

شہری کہتے ہیں گلی محلوں میں صفائی ستھرائی اب تو خواب بن چکی ہے

متعلقہ حکام کے دعوے بے سود،، متعدد علاقوں میں موجود کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے شہر لاہور کا حسن گہنا کر رکھ دیا

ہربنس پورہ، جلو موڑ، وارث روڈ، مغل پورو اور باٹا پور کے علاقوں میں، جگہ جگہ موجود

کچرے نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے،، شہری کہتے ہیں کئی کئی روز تک کوڑا اٹھانے کوئی نہیں آتا

مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں،، گزرنا محال ہو چکا ہے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق دس ہزار سے زائد ورکرز روزانہ ساڑھے پانچ ہزار ٹن کچرا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ تک پہنچاتے ہیں جبکہ

کمپنی کا سالانہ بجٹ تیرہ ارب روپے ہے

About The Author