دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 23 مارچ کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا گیادن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے نو بجے صبح پرچم کشائی کی۔

قبل ازیں آٹھ بج کر اٹھاون منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پرچم کشائی بجے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

پنجاب پولیس،بی ایم پی،بلوچ لیوی،ریسکیو 1122 اور بوائز سکاؤٹس کے دستوں نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا۔آرٹس کونسل میں تقریب کے دوران ملی نغمے،

ٹیبلو،تقاریر اور خاکے پیش کرکے قیام پاکستان کےلئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے

آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی ڈویژنل مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد وطن میں عزت وتکریم کی ساتھ ہماری آج کی زندگی آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ 23 مارچ پاکستان سے غیر متزلزل محبت اور وفا کے عہد کی تجدیدکا دن ہے۔

اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔23 مارچ کے دن آباؤ اجداد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کے

سفر سب کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ 23 مارچ اور 14 اگست ہمارے کسی عید سے کم نہیں۔

بچوں میں جذبہ حب الوطنی بیدا کرکے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی کا انعقاد کرکے 57 سے زائد مسلم ممالک کو یکجا کردیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی کی میزبانی سے پاکستان مسلم دنیا کا لیڈر بن کر ابھرا ہے۔

پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان اور غیور اقوام نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ کردیا۔

پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائے گی۔

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا، سیف الرحمن، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر ،

پی ٹی آئی کی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ریحانہ عنبریں،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،صدر بار عارف گورمانی، جنرل سیکرٹری شیخ شفیع الرحمٰن،ڈاکٹر نئیر عالم،شاہد حمید،وسیم اختر،فریحہ جعفر،مہر سراج،نعیم اللہ طفیل،اعظم کمال،ثناء اللہ ریاض،

ملک کلیم کوریہ،دیگر ڈویژنل،ضلعی افسران،ملازمین،اساتذہ،طلباء و طالبات،زندگی کے ہر شعبہ سے مرد،خواتین اور بچوں نے شرکت کی محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں 23 مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا۔کمشنر و صدر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی یوم آزادی کی تاریخ کا شاندار استقبال آتش بازی سے ہوا۔

بارہ بجتے ہی 23 مارچ کو شاندار طریقے سے ویلکم کیاگیا۔ڈی جی خان جمخانہ کلب میں شب موسیقی کا بھی اہتمام ہوا

مقامی فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا سفید شلوار قمیض اور بلیک ویسٹ کوٹ ملبوس افراد نے سرائیکی روائتی جھومر پیش کی۔غلام فرید نے چلغوزہ پر مقامی موسیقی کی دھن نے سماں باندھ دیا۔

کلب میں سرکاری و صنعتی اداروں نے پھولوں کی نمائش کےلئے سٹالز لگائےجنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،عبید الرشید،مرزا ظفر اقبال،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل محبوب حسین،

سلیم قیصر،خالد منظور،حیات اختر،ملک کلیم کوریہ،اسماعیل سیال،علی موسی،میجر ریٹائرڈ اعظم کمال،عارف گورمانی،طارق گورمانی شیخ شفیع الرحمن،مرزا اقبا

،محمد شاہد،ثناءاللہ ریاض،ڈاکٹر توصیف احمد،طاہر معراج،ڈی جی خان جمخانہ کلب کےاراکین اور ان کی فیملیز موجود تھی۔

کلب میں سرکاری و صنعتی اداروں نے پھولوں کی نمائش کےلئے سٹالز لگائے۔پھولوں کی نمائش 24 مارچ تک جاری رہے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب ثمن رائے کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈائریکٹر رحیم طلب نے یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور بہتر کارکردگی پر افسران و سٹاف محمد جنید جتوئی، خالد رسول،

سید محمد باقر حسین شاہ،عبدالرزاق، عمیر رضا، حبیب اللہ، یوسف نور، شہ پارہ، نسیم احمد خان، محمد یوسف خان، دانیا ل عاشق، محمد نعیم خان، ملک سجاد حسین، محمد عبداللہ خان، ثناء اللہ خان، محمد اقبال، محمد تنویر،

راحیل محمد اور فدا حسین کو تعریفی اسناد بھی دیں. یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب نے کہاکہ پاکستان بہت بڑی نعمت ہے

آباء و اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے آزادی حاصل کی ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہیئے

اس دن ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے.

تقریب میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر عمران میر اور پروفیسر محمد عدنان ظفر نے خصوصی شرکت کی.

اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ کی زیر قیادت اے سی آفس سے کلمہ چوک تک 23 مارچ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

جس میں ملازمین،سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمنشر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے،

پاکستان کو محفوظ بنانے کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات سرکل دفتر ڈیرہ غازی خان میں تقریب منعقد ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ غلام شبیر سہرانی،پی اے واجد فراز، منور خان سانگھی اور دیگر سٹاف نے پودا لگانے کے بعد اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ

ملک کی کلین اور گرین مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی ایف او خالد بھٹہ اور محکمہ جنگلات ڈیرہ غازی خان کے دیگر افسران و اہلکار موجود تھے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 23 مارچ کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا گیادن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے نو بجے

صبح پرچم کشائی کی۔قبل ازیں آٹھ بج کر اٹھاون منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پرچم کشائی بجے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔پنجاب پولیس،بی ایم پی،بلوچ لیوی،ریسکیو 1122 اور بوائز سکاؤٹس کے دستوں نے سلامی دی

اور مارچ پاسٹ کیا۔آرٹس کونسل میں تقریب کے دوران ملی نغمے،ٹیبلو،تقاریر اور خاکے پیش کرکے قیام پاکستان کیلئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی ڈویژنل مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

آزاد وطن میں عزت وتکریم کی ساتھ ہماری آج کی زندگی آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ 23 مارچ پاکستان سے غیر متزلزل محبت اور وفا کے عہد کی تجدیدکا دن ہے۔

اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔23 مارچ کے دن آباؤ اجداد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کے سفر میں سب کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ 23 مارچ اور 14 اگست ہمارے کسی عید سے کم نہیں۔بچوں میں جذبہ حب الوطنی بیدا کرکے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی کا انعقاد کرکے 57 سے زائد مسلم ممالک کو یکجا کردیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی کی میزبانی سے پاکستان مسلم دنیا کا لیڈر بن کر ابھرا ہے۔

پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان اور غیور اقوام نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ کردیا۔پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائے گی۔
تقریب میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا، سیف الرحمن، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،پی ٹی آئی کی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ریحانہ عنبریں،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،صدر بار عارف گورمانی،

جنرل سیکرٹری شیخ شفیع الرحمٰن،ڈاکٹر نئیر عالم،شاہد حمید،وسیم اختر،فریحہ جعفر،مہر سراج،نعیم اللہ طفیل،اعظم کمال،ثناء اللہ ریاض،ملک کلیم کوریہ،دیگر ڈویژنل،ضلعی افسران،ملازمین،

اساتذہ،طلباء و طالبات،زندگی کے ہر شعبہ سے مرد،خواتین اور بچوں نے شرکت کی محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں 23 مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کمشنر و صدر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی یوم آزادی کی تاریخ کا شاندار استقبال آتش بازی سے ہوا۔بارہ بجتے ہی 23 مارچ کو شاندار طریقے سے ویلکم کیاگیا۔

ڈی جی خان جمخانہ

کلب میں شب موسیقی کا بھی اہتمام ہوا مقامی فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا سفید شلوار قمیض اور بلیک ویسٹ کوٹ میں ملبوس افراد نے سرائیکی روایتی جھومر پیش کی۔ غلام فرید نے چلغوزہ پر مقامی موسیقی کی دھن نے سماں باندھ دیا۔

کلب میں سرکاری و صنعتی اداروں نے پھولوں کی نمائش کیلئے سٹالز لگائے جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،عبید الرشید،مرزا ظفر اقبال

،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل محبوب حسین،سلیم قیصر،خالد منظور،حیات اختر،ملک کلیم کوریہ،اسماعیل سیال،علی موسی،میجر ریٹائرڈ اعظم کمال،

عارف گورمانی،طارق گورمانی شیخ شفیع الرحمن،مرزا اقبال،محمد شاہد،ثنائاللہ ریاض،ڈاکٹر توصیف احمد،طاہر معراج،ڈی جی خان جمخانہ کلب کیاراکین اور ان کی

فیملیز موجود تھی۔کلب میں سرکاری و صنعتی اداروں نے پھولوں کی نمائش کیلئے سٹالز لگائے۔پھولوں کی نمائش 24 مارچ تک جاری رہے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب ثمن رائے کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈائریکٹر رحیم طلب نے یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور بہتر کارکردگی پر افسران و سٹاف محمد جنید جتوئی، خالد رسول،

سید محمد باقر حسین شاہ،عبدالرزاق، عمیر رضا، حبیب اللہ، یوسف نور، شہ پارہ، نسیم احمد خان، محمد یوسف خان، دانیا ل عاشق، محمد نعیم خان، ملک سجاد حسین، محمد عبداللہ خان، ثناء اللہ خان، محمد اقبال، محمد تنویر،

راحیل محمد اور فدا حسین کو تعریفی اسناد بھی دیں. یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب نے کہاکہ پاکستان بہت بڑی نعمت ہے آباء و اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے آزادی حاصل کی ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہیئے

اس دن ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے. تقریب میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر عمران میر

اور پروفیسر محمد عدنان ظفر نے خصوصی شرکت کی. اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ کی زیر قیادت اے سی آفس سے کلمہ چوک تک 23 مارچ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

جس میں ملازمین،سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمنشر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے

،پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات سرکل دفتر ڈیرہ غازی خان میں تقریب منعقد ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ غلام شبیر سہرانی،پی اے واجد فراز، منور خان سانگھی اور دیگر سٹاف نے پودا لگانے کے بعد اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ

ملک کی کلین اور گرین مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی ایف او خالد بھٹہ اور محکمہ جنگلات ڈیرہ غازی خان کے دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے23مارچ کو یوم تجدید عہد کے موقع پر داراطفال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،

داراطفال پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے

یتیم بچوں سے خصوصی پیار و شفقت کا اظہار کیا اور یتیم بچوں کی طرف سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے،

ضلعی حکومت زیر کفالت بچوں کو تمام ضروریات زندگی فراہم کرتی رہے گی،ہر تہوار کے موقع پر داراطفال کے بچوں کو یاد رکھا جائے گا

،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ رہائش پذیر بچوں کے مکمل چیک اپ کیلئے داراطفال میں میڈیکل آفیسر فراہم کریں گے

اور بچوں کی سیر وتفریح کیلئے انہیں فورٹ منرو کا وزٹ بھی کرایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بچے تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دیں

اور ملک کا نام روشن کریں،بچے ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں،

انہیں اچھی تعلیم وتربیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے یتیم بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے داراطفال میں صفائی و ستھرائی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن اور دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے پولیس لائن کا بھی دورہ کیا

اور افسران کے ہمراہ 23مارچ کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ریجنل پولیس

ریجنل پولیس آفیسر محمدوقاص نذیر کی زیر صدارت 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلہ میں پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں پروقار تقریب کا انعقاد.

ضلعی انتظامیہ ، ممبران پارلیمنٹ،سول سوسائٹی،شہداکی فیملیز اور شہریوں کی شرکت۔

تقریب پرچم کشائی ، پولیس کے دستوں کا مارچ پاسٹ اور سکول کے بچوں نےملی نغمے اور خاکے پیش کیئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلہ میں پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازی خان محمدوقاص نذیر

نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک

پالمینٹیرین شاہینہ نجیب کھوسہ ، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک ،ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ،وکلاء ، میڈیا نمائندگان ، ممبران امن کمیٹی ، سول سوسائٹی ،شہدا پولیس کی فیملیز ، پولیس ایجوکیٹر سکول کے استاتذہ ، بچوں اورپولیس افسران و اہلکاران سمیت شہریوں

کافی تعداد نے شرکت کی ۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمدعلی وسیم نے پرتپاک استقبال کیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

تقریب کے آغاز سے قبل آر پی او محمد وقاص نذیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداکے بلنددرجات کے لیے دعاکی ۔ریجنل پولیس آفیسر نے ڈی پی او محمد علی وسیم ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک ،ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ کے

ہمراہ پرچم کشائی کی جس کے بعدقومی ترانہ پیش کیاگیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم نے استقبالہ پیش کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر محمدوقاص نذیر اور دیگر شرکا ء کو خوش آمدید کہا

اور شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے شہدا ہمار ا فخر ہیں ان کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آج کےدن ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم ناصرف اس دھرتی کی حفاظت کریں گے

بلکہ خود احتسابی کے عمل کوبھی اپنائیں گے اور میرٹ کویقینی بناتے ہوئے لوگوں انصاف مہیا کریں گے ۔ڈی پی او کے خطاب کے بعد ڈولفن فورس ،

حیدر اسکوارڈ،ایلیٹ فورس ،سپیشل آپریشن یونٹ اور پنجاب پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد پولیس ایجوکیٹر سکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور خاکے پیش کیے ۔

جس کے بعد آرپی او نے شہدا پولیس اور پولیس ایجوکیڑ سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نےشہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہم نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی ملک کی بقا کی خاطرہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔

آج کا د ن تمام پاکستانیوں کےلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کے دن 1940 کو ایک آزاد ملک کا مطالبہ کیاگیا تھا اور اس آزادی کے لیے اگلے سات سال جدوجہد کی گئی ۔دنیا کی تاریخ میں ایسا کم ہوا کہ سات سال کے مختصر عرصہ میں ایک قوم نے

اس وقت کی سپر پاور اور اکثریت کے خلاف جدوجہد کرکے ایک آزاد ملک حاصل کیا۔ یہ آزادی اتنی بڑی نعمت ہےکہ اس کے لیے اگست 1974 سے ستمبر 1947 کے ایک ماہ کے عرصہ میں دس لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں ،

بے شمار عزتیں لٹیں اور بے شمار لوگ اپنے گھر وں اور بزرگوں کی قبروں سے محروم ہوئے ۔یہ آزادی اس لیے اہم ہے کہ اللہ نے انسان کو آزاد پیداکیا ہے یہ اس حق کو انسانوں تک پہنچاتی ہے ۔جہاں اللہ تعالی نے انسان کو فکرو عمل

،برے بھلے کا تعین اور اپنی رہ متعین کرنے میں آزاد پید اکیا ہے وہیں پر انسانوں کو ایک نظم ضبط کا پابند بھی کیا ہے ۔یہ نظم وضبط معاشرہ کے ہرطبقہ کےلیے لازم ہے کہ اسی نظم وضبط کے مطابق زندگی گزارنے والے معاشرے ہی آزاد اور خوشحال ہوتے ہیں۔

آج یوم پاکستان کے دن میں تمام حاضرین کو مبارک دیتا ہوں کہ ہم ایک آزاد ملک میں اپنے خوابوں کی تکمیل میں آزاد ہیں اور ساتھ ہی اس ذمہ داری کی یادہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ڈسپلن ،نظم ضبط اور قانون پر عمل کیے بغیر یہ آزادی ادھوری ہے

۔اللہ تعالی ہم سب کو آزادی کے ثمرات اکٹھے کرنے اور اپنے اہل وطن میں تقسیم کرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔

آج کے دن ہم اس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ ہم اس ملک کو عظیم ریاست بنانے کےلیے اپنی انفرادی اور اجتماعی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ڈیرہ غازی خان پولیس لائنز میں 23 مارچ کی مثالی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ریجنل پولیس افسر وقاص نذیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔

رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کریم کھوسہ ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ ملک اکرام انتظامی، پولیس افسران شریک۔

تقریب میں ڈیرہ غازی خان پولیس کے شہداء کی فیملیز بھی شریک ہیں۔

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی۔

ڈولفن فورس۔حیدر فورس۔ایلییٹ فورس کے اسپیشل دستوں نے پرچم کو سلامی دی۔

اسپیشل آپریشن یونٹ ۔پنجاب کے دستوں نے سلامی دی۔

اسکول کے بچوں نے شاندار ٹیبلوز پیش کرکے بھرپور داد حاصل کی۔

ملی نغموں پر سکول کے بچوں کی پرفارمینس نے دل جیت لئے۔

پولیس کے شہدا نے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ دیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد علی وسیم

پاکستان لازوال قربانیوں کا صلہ ہے ۔اس پر جان بھی قربان ہے۔ریجنل پولیس افسر وقاص نذیر

تقریب میں آئے ہوئے شہداء پولیس کے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب کے آخر میں پولیس آفیسران نے شہداء پولیس کے لواحقین اور دیگر شرکت کرنے والوں کے ہمراہ میٹھائی کھائی اور چائے پی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ مافیا کے خاتمہ تک پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پرگامزن..

160لٹرملاوٹی دودھ،34لٹرناقابل سراغ اجزاء،10کلوملاوٹی لال مرچیں،7کلوایکسپائرڈبسکٹ تلف۔۔۔

ریستورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت233فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر1لاکھ76ہزارروپے کے جرمانے عائد،194شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 23مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بیکری،کریانہ اور شوارما شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر38ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا

اورساتھ ہی 34لٹرناقابل ساغ اجزاء کو موقع پر ہی تلف کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف پنجاب

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔رحیم یارخان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئےملک شاپ،بیکری،ڈائری شاپ پر چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر41ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئےگئے

اوراس کےساتھ ہی 160لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئےکریانہ سٹور پر غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر10ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا

اورساتھ ہی10کلوملاوٹی لال مرچ تلف کردی گئی۔اسی طرح ڈی جی خان میں کریانہ سٹور،بیکری،ہوٹل میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر23ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیااوراس کےساتھ ہی بریانی،

کڑاہی مصالحہ،کسٹرڈ اور چائے کی پتی کے ایکسپائرڈڈبےتلف کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران ہوٹل،ٹی سٹال،کریانہ سٹورز اورجنرل سٹورمیں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر23ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےسپرسٹور،بیکری اور کریانہ سٹور کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر27ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیاگیا

۔اسی طرح راجن پور میں ٹی سٹال،کریانہ،ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے14ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیااور7کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان 23مارچ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا

جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمدحسن رانجھا نے کی

جبکہ پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،سسٹنٹ کمشنر نبیل ا حمد

سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین کے علاوہ جیل افسران اور اسیران نے شرکت کی

اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور قیدیوں میں شیرینی اور تحائف تقسیم کیے گئے

قبل ازیں دن کا آغازنماز فجر کے بعد مسجد میں قرآن خوانی سے کیا گیا

اورملکی استحکام او ر تعمیروترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جیل کو رنگا رنگ جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

About The Author