دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں 24 سال کےبعد پاک آسٹریلیاکرکٹ میچ ہورہا ہے

پاک آسٹریلیا سیریز کا میچ دیکھنے وزیر اعظم عمران خان بھی پنڈی اسٹیڈیم آئیں گے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج شروع ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریز کا میچ دیکھنے وزیر اعظم عمران خان بھی پنڈی اسٹیڈیم آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں وزیراعظم آج آتے ہیں یا کل، مگر وہ انشااللہ میچ دیکھنے آئیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف تاریکی ٹیسٹ میچ دیکھنے فواد چوہدری، سینیٹر فیصل جاوید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پاکستان آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج سرزمین پاکستان میں 24 سال کے بعدآسٹریلیا پاکستان کرکٹ میچ ہورہا ہے۔

انہون نے کہا کہ اس سے پہلے 1998 میں آسٹریلین ٹیم پاکستان آئی تھی، خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ دو سال کے اندر پوری طرح سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہو گئی ہے۔

About The Author