دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:عورت مارچ پر پابندی کی تجویز پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی

لاہور:

وزیر مذہبی امور کی جانب سے عورت مارچ پر پابندی کی تجویز پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی

یہ ایوان وفاقی وزیر مذہبی امور کی جانب سے عورت مارچ پر پابندی لگانے کی تجویز پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے:متن

حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے انکی آواز دبانا چاہتی ہے متن کے مطابق

اسلام اور آئین پاکستان میںعورت کے حقوق واضح ہیں

حکومت عورت پر بڑھتے تشدد ، تعصب ،منفی رویے اور نفرت کا تاثر ختم کرے۔

یہ ایوان وفاقی وزیر کی جانب سے عورت مارچ پر پابندی کی تجویز کو مسترد کرتا ہے

 حکومت عورت مارچ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے:قرارداد میں مطالبہ

عورت مارچ کے شرکاءکی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے:قرارداد میں مطالبہ

About The Author