مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عدمِ اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں ،وزیراعلی پنجاب

اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عدمِ اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں

اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا

اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اپوزیشن صرف عدم اعتماد کے شوشے چھوڑ رہی ہے

اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،،ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی متحد اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

یہ لوگ عدمِ اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں

ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے، اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے

عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔

%d bloggers like this: