نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جرائم پیشہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا مشن جاری،،ہوٹل آئی ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا

آئی جی نے رجسٹر نہ ہونیوالے ہوٹلز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے

جرائم پیشہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا مشن جاری،، پنجاب کے تمام ہوٹلز

سرائے اور قیام گاہوں میں ہوٹل آئی ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا

آئی جی نے رجسٹر نہ ہونیوالے ہوٹلز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے

ہوٹلز،، سرائے اور گیسٹ ہاوسز میں رہائش رکھنے والوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ کیلئے ہوٹل آئی

سافٹ ویئر کا استعماال ضروری،، اس اپلی کیشن میں شناختی کارڈ کے انٹری کرتے ہی

کریمینل ریکارڈ رکھنے والے افراد کی لوکیشن فوری پولیس کے پاس پہنچ جاتی ہے

آئی جی پنجاب پولیس نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل مالکان کو ہوٹل

آئی ایپ میں ڈیٹا اندراج کا پابند کریں،، سافٹ ویئر میں ڈیٹا درج نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی

کاروائی عمل میں لائی جائے

کامران عادل، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، دو فائدے ہیں ایک تو اشتہاری اور سنگین جرائم کے افراد پکڑے جا سکتے ہیں اور دوسرا تمام افراد کا ڈیٹا بیس بن رہا ہے

ہوٹلز انتظامیہ بھی اس پولیس ایپ کو فائدہ مند قرار دیتی ہے
عتیق احمد، ہوٹل مینجر، بہت اچھی بات ہے اگر حکومت ایسا اقدام کر رہی ہے تو ہماری ہی سکیورٹی ہے

پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک سال کے دوران پنجاب بھر سے بارہ سو پچاس اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کو ہوٹل آئی ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا

About The Author