اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کابینہ ارکان کا مؤقف تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرتارپور راہداری اور اس سے متعلق فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی جبکہ نیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران کیپیٹل ڈپویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تنظیم نو کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ