لاہور
(علی جان سے)
ذیشان علی ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کی رضا نظیری کونسل جنرل ایران سےملاقات
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاجران نے مشترکہ فائدہ کیلئے اکٹھے ہوکر کاروباری حکمت عملی مرتب کرنے پراتفاق رضانظیری نے پاکستانی وفد کو ایران دورے کی دعوت دی
جسےذیشان ہاشمی نے پاکستان اور ایران کے تجارتی فروغ کیلئے خوش آئندقراردیاانہوں نے کہا کہ
ایران ہمارا برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک ہے‘دونوں ملکوں میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارت کےفروغ کیلئے اپنااپناکرداراداکرناہوگا جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا
بلکہ اس میں دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت اثرت پڑیں گےاس کے ساتھ دوطرفہ سرحدی تجارتی سرگرمیوں اورحجم میں بھی اضافہ ہو گا۔
مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔رضا نظیری نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
،دونوں ممالک کوشعبہ تجارت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کاروباری وفود کے تبادلے سے ایک دوسرے کی مارکیٹوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی ۔
باہمی تجارت کا موجودہ حجم استعداد سے کہیں کم ہےایران اورپاکستان تاجربرادری کیلئے مشترکہ منصوبوں کے مواقع موجود ہیں ۔
اس موقع پر لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبرعمران بشیرپیٹرن انچیف انجمن تاجران لاہورنے کہا کہ
پاکستان اورایران باہمی تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلوں سے تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو چاہیے کہ
دو طرفہ تجارت میں فروغ کے لئے اپنا کردار اد اکریں۔ ملک امانت صدرانجمن تاجران نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ رضانظیری اور مرتضی فوراتی نے ایران دورہ کی دعوت دے
جسے قبول کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہیں اس موقع پرملک اعجاز احمد،ملک امانت علی،ملک کلیم احمد،متین الرحمان
میاں عمران احمد،ناصر انصاری ،محمد عاصم بٹ،عثمان عالم،فاروق حفیظ،چوہدری طارق،فیصل بٹ
فیصل عباس،سالک اشفاق،میاں کامران سیف،عاصم مغل،محمد طاہر،حاجی اقبال ودیگرموجودتھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون