لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا 20واں اجلاس کل طلب کر لیا ہے جو کل صبح ساڑھے 11 بجے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں منعقد ہوگا اور اس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تھرمل پاور لمیٹڈ کو منصوبے کی اراضی گروی رکھنے کی اجازت دی جائے گی، اجلاس میں خواتین پر تشدد کے قانون 2016، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019، اور پنجاب ولیج پنچائت اینڈ کونسل بل 2019 میں ترامین زیر غور آئیں گی۔
اجلاس میں میانوالی میں کالا باغ پرائیوٹ گیم کے ذخائر بنانے کی منظوری بھی دی جائے گی ، جنگلی بھیڑ یوں کے شکار کے حوالے سے کمیٹی رولز میں ترمیم بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
صوبہ پنجاب فارسٹ پالیسی 2019 اور پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2019 کا ڈرافٹ بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ گرے اور بلیک تیتر کی لائسنس فیس میں اضافے کی منظوری بھی دے گی، کابینہ میں بھورے بھالو کو پنجاب وائلڈ لائف کے تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
اجلاس میں پنجاب ہوم بیس ورکرز ایکٹ 2018 کا ڈرافٹ بل اور پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2010 کے فنڈز کی منظوری بھی لی جائے گی۔ پنجاب میونسپل سروس پروگرام میں تبدیلی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں شاہی قلعہ اور اسکے اطراف میں لاہور کی ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
کابینہ آذربائیجان کے شہر نیکچیوان اور لاہور کو سسٹر سٹیز بنانے کے معاہدے کی منظوری بھی دے گی۔ ڈی جی خان میں ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنانے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،