مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فائن آٹا کے بعد  میدہ اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی عائد

اس ضمن میں سرکاری طور پر جاری نوٹیفیکشین میں کہا گیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم نومبر کو پابندی کی منظوری دی تھی۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےفائن آٹا پر پابندی کے بعد  میدہ اور سوجی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس ضمن میں سرکاری طور پر جاری نوٹیفیکشین میں کہا گیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم نومبر کو پابندی کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ میدہ اور سوجی کی برآمد پر پابندی  کے پی حکومت کی درخواست پر لگائی گئی۔ میدہ اور سوجی کی آڑ میں افغانستان کو اسمگلنگ ہورہی ہے، حکومت گندم,آٹے اور فائن آٹے کی برآمد پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

وفاقی حکومت نے گندم اور آٹے کی برآمد پر 11 ستمبر 2019 کو پابندی لگائی تھی، حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر 26اکتوبر 2019کو پابندی لگائی تھی۔

%d bloggers like this: