وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے
تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی و پاکستان ہندو کونسل کے بانی رمیش کمار وانکوانی کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا
محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کو ان آسامیوں پر جلد بھرتیوں کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔۔عثمان بزدار نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پنجاب کے محکموں سے ملازمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے
سابق حکومت کے دور میں اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص کوٹے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
ماضی میں مختص کوٹے کے تحت آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے کی وجہ سے اقلیتی برادری کی دل آزاری ہوئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ