مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طلبہ کیلئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانا ہماری ترجیح ہے, وزیر اعلیٰ پنجاب

طلبہ ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا سافٹ امیج اجاگرکرنے کا باعث بنتے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ طلبہ کیلئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانا ہماری ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے طلبہ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ حیات ہوتے ہیں

طلبہ کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے،،انہوں نے کہا کہ طلبہ پرکی گئی سرمایہ کاری کے مستقبل میں سود مند نتائج سامنے آتے ہیں

جبکہ آج کے طلبہ کل ملک کی بھاگ ڈور سنبھالیں گے،عثمان بزدار نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی ٹھوس اقدامات کیے ہیں

نئے پاکستان میں طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں

طلبہ ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا سافٹ امیج اجاگرکرنے کا باعث بنتے ہیں

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستانی طلبہ اپنی ذہانت اور کارکردگی کے باعث ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا باعث بن رہے ہیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دن ہمیں طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

%d bloggers like this: