دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور / لنڈی سیدان

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے مولانا طاھر القاسمی
قادیانیت بہت بڑا فتنہ ہے انکے تمام عقائد سے لوگوں کو اگاہ کرنا وقت کی اھم ضرورت یے۔

الحمدللہ اس سلسلے کیلئے پورے ڈیرہ ڈویژن میں مولانا مفتی ارشاد احمد حقانی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ڈیرہ ڈویژن کی مسلسل جدوجہد جاری ہے

روزانہ کی بنیاد پر الحمدللہ درس قرآن ودفاع ختم نبوت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظھار مولانا طاھر القاسمی نائب امیر جمعیتِ علماء اسلام ضلع راجن پور نے جام پور مولانا مفتی عمر گورمانی کی طرف سے دیئے گئے پرتکلف عشائیے کے

بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن مولانا عمرگورمانی مولانا قاضی انعام باری ،ابرار حسین قریشی مولانا ریاض معاویہ مفتی

عابد حسین مفتی محمد وسیم عثانی مولانا عمر فاروق حیدری مولانا ریاض حیدری قاری عدنان ودیگر حضرات بھی موجود تھے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے راجن پور میں مصروف ترین دن گزارا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کھلی کچہری لگائی،

محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت اور پارلیمنٹیرینز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

کمشنر نے ضلعی صدر ہسپتال،ڈی پی ایس،پناہ گاہ،اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے راجنپور میں کھلی کچہری لگائی، ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک،

اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈیرہ غازی خان ڈویثرن محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھے ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے راجنپور میں کھلی کچہری کے دوران مرد اور

خواتین سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ کےلئے ٹائم لائن دیں۔کمشنر نے کہا کہ ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے رقبہ کی واگزاری،وراثتی جائیداد کے تحفظ اور دیگر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ان کے گھروں کے

نزدیک کھلی کچہری لگائی جاتی ہے۔ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

اب ایک دن کے بجائے دو دن کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل حل کئے جائیں گے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر بھی عملدرآمد کرایا جائے

گا۔سائلین کو عزت و تکریم دے کر ان کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں۔عوام کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی اور تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے سکوپ آف ورک کے تحت کام کیا جائے۔

ترقیاتی منصوبوں میں میڑیل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے

منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے مکمل بریفنگ دی۔کمشنر سارہ اسلم نے ریونیو معاملات ، پرائس کنٹرول ،ڈینگی ،خدمت اپ کی دہلیز پر،

کورونا ایس او پیز،ویکسی نیشن اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ لی۔اس موقع پر کمشنر سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ

حکومت پنجاب کی اولین ترجیح پرائس چیکنگ ہے۔سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیے۔ناجائز منافع خوری پر گرفتاریاں اور کاروباری مراکز سربمہر کئے جائیں۔

ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کی نگرانی کی جائے۔خدمت مہم کے تحت میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے

کام کیا جائے۔بعد ازاں کمشنر سارہ اسلم نے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ میٹنگ کی۔ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک ،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع راجنپور کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کےلئے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور کا دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے 12 کمروں پر مشتمل دومنزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

انہوں نے ڈی پی ایس کے لان میں "مارننگ گلوری” کا پودا لگایا۔بعد ازاں انہوں نے ضلعی صدر ہسپتال راجنپور کا بھی دورہ کیا۔

کمشنر نے ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن،ای پی آئی اور دیگر کائونٹرز کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی،کورونا ایس او پیز،علاج معالجہ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں انہوں نے پناہ گاہ اور لنگر خانہ کا بھی دورہ کیا۔پناہ گاہ میں لوگوں سے بھی ملاقات کی۔پناہ گاہ میں فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر سارہ اسلم اراضی ریکارڈ سنٹر بھی گئیں۔جہاں انہوں نے راضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف کاو¿نٹر دیکھے۔کمشنر سارہ اسلم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے لان میں

"مینگو” کا بھی پودا لگایا۔انہوں نے موضع کوٹلہ احمد میں ڈیجیٹل گردآوری کے معاملات بھی دیکھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے اپنی نگرانی میں ڈیجٹل گردآوری کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور راجنپور کے افسران ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل راجن پورعبدالشکورخان قیصرانی کی جام پور میں بڑی کاروائی۔ 13کروڑکی سرکاری اراضی واگزار کرالی ۔تفصیل کے مطابق

عبدالشکورخان قیصرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے جا م پور میں کاروائی کرتے ہوئے قبضہ ما فیاکے چنگل اراضی واگزار کرلی،

اس موقع پر عبدالشکورخان قیصرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کسی کو اجازت نہیں دیتا

سرکاری اراضی پر قبضہ کرے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور کی ہدایات پرضلع بھرمیں قابضین کے قبضہ سے سرکاری اراضی کوواگزارکراکردم لیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

انصاف کی بے لاگ اور فوری فراہمی آپ کی دہلیز پر
ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے تھانہ سونمیانی میں کھلی کچہری کا

انعقاد
ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کیمطابق

ڈی پی او راجن پور کی کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی

گئی اور متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے

احکامات جاری کیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

راجن پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کا بنگلہ اچھا کچہ کے علاقے پکٹ جیون موڑ کا دورہ

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور

محمد افضل کا بنگلہ اچھا کچہ کے علاقے پکٹ جیون موڑ کےدورہکے دوران

کچہ پکٹ پر تعینات پولیس ملازمان سے ملاقات کی

ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی کچہ کے علاقوں میں بہادری سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس ملازمان کی حوصلہ افزائی کی گئی

ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں میں قیام امن کے لیئے راجن پور پولیس

کے جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: حاجی پورشریف

پٹرولیم مصنوعات کی آئےروزبڑھتی قیمتیں اور روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملکی تاریخ کےبلند ترین اضافے پر متوسط طبقہ سراپا احتجاج،پاکستانی روپے کی قدر

میں آئے روزکمی اور ڈالر کی بڑھتی قیمتیں ملکی معیشت کے لئے تشویش ناک صورتحال پیدا کر رہی ہیں

حاجی پورشریف کے عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی حلقوں اور غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے "ڈیلی سویل” سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

سابقہ ادوار کی مہنگائی اور دیگر مشکل حالات کو غریب روتے تھے مگر موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملیوں غریب دشمن اور غربت کیبجائے

غریب مکائو پالیسیوں کے سبب غریب عوام کا جینا مشکل اور ناممکن ہوتا جارہا ہے اور آئےروز پٹرولیم مصنوعات کی آئےروزبڑھتی قیمتیں اور روزمرہ ضروریات زندگی

کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،ملکی تاریخ کےبلند ترین اضافے پر متوسط طبقہ سراپا احتجاج،

پاکستانی روپے کی قدر میں آئے روزکمی اور ڈالر کی بڑھتی قیمتیں ملکی معیشت کے لئے تشویش ناک صورتحال پیدا کر رہی ہیں اورپورا ملک ایک عجیب و غریب ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوتا جارہا ہے

جسکا موجودہ حکومت اور اپوزیشن کو ذرا بھی احساس نہیں ہے جس طرح سابقہ ادوار روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے لگا کر ان سے محروم کیا گیا

اب احساس کے نعرے لگا غریب کو جینے کے احساس سےبھی محروم کردیاگیا ہے موجودہ حکومت اور اسکی پوری کابینہ کو غریب کا کوئی احساس تک نہیں ہے

اور لگتا ہے اگر یہی صورتحال بدستور جاری رہی تو اگلے آنیوالے دنوں میں غریب عوام کو بھکاری بننا پڑے گاکیونکہ اب بھی مختلف احساس پروگرام جاری کرکے

عوام کوانفرادی طور پر پیسے کے پیچھے لائنوں میں لگا یاجارہا ہے اور عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے

حالانکہ اجتماعی فلاح عامہ کے پراجیکٹس دے کر غریب عوام کی اجتماعی بہتری کا کچھ سوچاجاتا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے حکومت سنبھالنے سے

قبل غریب عوام کی بہتری دو نہیں ایک پاکستان کے جو نعرے،جو وعدے اور دعوے کیئے تھے

وہ سب جھوٹ ثابت ہورہے ہیں اور انکےبرعکس ملکی معیشت کی تباہی کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو بھی جینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے

اب بھی حکومت وقت کو ہوش کےناخن لینے چاہیئے اور 20 کروڑغریب عوام کاسوچنا چاہیئے

جبکہ مٹھی بھر اشرافیہ کل بھی عیش وعشرت اور پر تعیش زندگی گزار رہے تھے آج بھی وہی گزار رہے ہیں مگر

بدقسمتی سے ماضی بھی غریب رل گیا اور آج بھی اسے جینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے جوکہ

لمحہ فکریہ ہے اور مقتدر حکومتی حلقوں اور ملک و قوم کے محافظوں کو اس پر ایکشن لینا چاہیئے اور ملک و قوم کی دشمن قوتوں کو صفحہ ہستی سے مٹاناچاہیئے تاکہ

غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد کی زیر قیادت داجل کینال اور

کچی کینال کے اطراف قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

تفصیل کیمطابق گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد نے پولیس کی بھاری نفری ،

جدید مشینری اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز تجاوزات مافیا کیخلاف داجل کینال اور کچی کینال کے اطراف قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا

جسمیں250 سے زائد ایکڑ کروڑوں روپے مالیاتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار اور درجنوں غیر قانونی لفٹ پمپ اکھاڑ کر محکمہ انہار کی ت

حویل میں دے دیے گئے۔ اور 40 سے زائد غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ماں کی فریاد پر ڈی پی او راجن پور کا فوری ایکشن
تھانہ کوٹ مٹھن کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر شوہر کی جانب سے تشدد کے

بعد ماں سے اس کی بیٹی چھین لی گئی۔
ماں کی جانب سے بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دی گئی۔ڈی پی او راجن پور محمد افضل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے

ایس ایچ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پرمتعلقہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت ماں کے حوالے کردیا۔

بچی ملتے ہی ماں کی خوشی کی دیدنی تھی پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

( بیورو چیف )

خواتین کی تعلیم سے علاقے اور قوم کی ترقی ممکن ہے سیکنڈری اسکولز میں طالبات میں شرح خواندگی کے حوالے سے اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی

حکومت پنجاب تعلیمی انقلاب کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سردار ذوالفقار خان ملغانی نے آواز فاونڈیشن اور نیلاب کے زیر اہتمام تعلیمی ایڈوکیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی فورم سے میزبان معاذ اصغر خان ،. صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی ماہر تعلیم سید مشتاق رضوی،

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین شاکر،محمد نواز چوہدری سنئیر ہیڈ ماسٹر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جام پور حبیب اللہ، افضل شاہین، سید عاشق حسین بخاری، شہزاد منظور،سیدشفیق گیلانی،طوبہ شاہین ،انیقہ غزل ودیگر مقررین نے

طالبات میں سیکنڈری کی سطح پر شرح خواندگی میں اضافے کے علاوہ طالبات کے ڈراپ آوٹ ‘ مشکلات ‘ گرلز سیکنڈری سکولز میں سہولتوں کے فقدان ‘ گرلز ہائی سکولز کی کمی اور دیگر درپیش مسائل اور حکومتی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی فرسودہ روایات بچیوں کی تعلیم و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جنہیں

شعوری بیداری مہم کے ذریعے سول سوسائٹی عوامی نمائندوں آئمہ مساجد اور دیگر موثر شخصیات کی مدد دور کیا جا سکتا ہے

گرلز ایجوکیشن میں سماجی اصلاحات ناگزیر ہیں تقریب میں سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات ‘ افسران اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

: حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

ضلع بھرمیں محکمہ تعلیم کی کارگردگی؟اکثر سکول بنیادی سہولیات ، پینے کےپاک صاف میٹھے پانی، سربراہ ادارہ،مکمل سٹاف،سہولیات،چاردیواری،واش رومز،

کمپیوٹرلیبز،سائنس لیبارٹریز،لائبریریوں سے محروم،

نان سیلری بجٹ کی مد میں کروڑوں ضائع ہونے کے باوجود تعلیمی پسماندگی عروج پر

ضلع راجنپور جوکہ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہونے پر عرف عام ہے ہر حوالے سے پسماندہ رکھا گیا

ضلع تعلیمی پسماندگی میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بدقسمتی سےسرفہرست ہے طلباء اور موجود اساتذہ میں بے شک ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

مگر بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں سرکاری سکولز مال مویشیوں کے باندھنے

اور ڈیروں وبیٹھکوں کے طور پر استعمال کیئے جاتے تھے جہاں کروڑوں کےفنڈزضائع گھوسٹ سکولز اور اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے تھے.

مگردور جدید کے تقاضوں اور ڈیجیٹل سسٹم نے جہاں ان چیزوں کاخاتمہ کیا مگر افسوس صورتحال آج بھی توجہ طلب ہے

اور رہی سہی کسر کرونا نےپوری کردی ہے تعلیمی صورتحال ابتر ہے. محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کی عدم توجہی کے باعث ضلع بھرکےاکثر وبیشتر سکول

بالخصوص گرلزسکولز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جہاں پینے کا پاک صاف میٹھا پانی تک میسر نہیں جس سےطلباء و طالبات مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ،اکثر سکول سربراہ ادارہ،مکمل سٹاف اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ ،

سائنس و ریاضی کے اساتذہ ،چار دیواری،مکمل عمارت،واش رومز،کمپیوٹر لیبز،سائس لیبارٹریز،لائبریریوں،گراسی پلاٹس ،

کھیلوں کے میدانوں سے محروم اور کھیلوں کے سامان و مواقع بھی میسر نہیں.کئی خستہ حال عمارتیں سانحات کا موجب بن سکتی ہیں.درجہ چہارم کے ملازمین کی تعنیاتی بھی ہردور میں مصلحتوں کا شکار رہی ہے.

روزبروزبڑھتی آبادی طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافے کے باوجود حکومتی سہولیات و ترجیحات نہ ہونےکےبرابر ہیں اور سکولز کی کمی کے سبب پرائیویٹ سکولز کی

بڑھتی تعداد طبقاتی نظام تعلیم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جوکہ موجودہ حکومت کے یکساں نظام اور نصاب تعلیم کے منشور پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے.

اور آن لائن نظام تعلیم کے سسٹم کیوجہ سے غریب طلبا ء و طالبات کےلئے تعلیم کاحصول خواب بنتا جارہا ہے.

جبکہ نان سیلری بجٹ کی مد میں کروڑوں روپے ضائع ہونیکے باوجود بھی یہاں کے سکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور طلباءوطالبات کو بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے آج بھی میلوں کاسفرطےکرنا پڑتاہے

اور بہتر ذرائع آمدورفت نہ ہونیکے سبب طلباء اور بالخصوص طالبات شدید پریشانی اورمشکلات کا شکار ہیں

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی پور شریف کو 33 سال بعد بھی کالج برائے خواتین / گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں اپ گریڈیشن مکمل سٹاف اور سہولیات آج بھی سوالیہ نشان ہیں اہلیان ضلع راجن پورو حاجی پور شریف،عوامی ،

سماجی، سیاسی، مذہبی، صحافتی حلقوں نے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی کمشنر راجن پور،کمشنر ڈی جی خان،سیکریٹری تعلیم،صوبائی و وفاقی وزیر تعلیم ،گورنر ،وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعظم پاکستان صدر مملکت عارف علوی سے

راجن پورمیں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیا م اور ضلع بھر کی ٹائون کمیٹیز کی سطح تک ہائیر سکینڈری سکولز اورکالج برائے خواتین اور ویلیج و نیبر ہڈ کونسلز کی سطح تک

گرلز وبوائز ہائی سکولزکے قیام کیساتھ ساتھ قصبوں اور دیہاتوں میں آبادی کے تناسب سے عالمی معیار کے پرائمری سکولز کا مکمل عصر حاضر کی

جدید سہولیات ومکمل سٹاف کیساتھ قیام کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ احساس محرومی پسماندگی کیساتھ ساتھ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

محکمہ تعلیم راجن پور کی تعلیم نسواں دشمنی کی انتہاء،23 سال گزرنے کے باوجود

گرلزہائی سکول حاجی پورشریف کو ہائیر سکینڈری یا کالج برائے خواتین کادرجہ نہ مل سکا.

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف تحصیل جام پور ضلع راجنپور حلقہ این اے 194 ، پی پی 295 کا 60 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل شہری آبادی والا

پسماندہ ترین حلقہ جہاں بنیادی انسانی روزمرہ ضروریات زندگی کی سہولیات کا فقدان تو ہے ہی مگر بدقسمتی سے تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے

جہاں محکمہ تعلیم بھی بنیادی اور اعلی تعلیم کے فروغ کی بجائے شاید جہالت کو فروغ دینے میں کوشاں ہے کیونکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات ،

مکمل سٹاف کی فراہمی سوالیہ نشان ہے اور 1974 میں پرائمری کلاسز سے شروع ہونے والا گرلز پرائمری سکول 1984 میں مڈل کا درجہ پاکر 1987 میں ہائی تو ہوگیا

مگر مکمل سٹاف اور بنیادی سہولیات کافقدان رہا جس کے سب خواتین میں اعلی تعلیم کی شرح انتہائی کم رہی،محکمہ تعلیم راجن پور نے تعلیم نسواں دشمنی کی انتہاء کرتے ہوئے

اور تعلیم دشمنی کاثبوت دیتےہوئے متعدد بار شکایت اور گزارشات کے باوجود 23 سال گزرنےکے بعد بھی اسے

ہائیرسکینڈری / کالج برائے خواتین کا درجہ نہ دیا، سینکڑوں میٹرک پاس طالبات کا مستقبل تاریک،سینکڑوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا،صاحب ثروت،صاحب حیثیت خاندان

اعلی تعلیم کےحصول کے لئے دوسرے شہروں میں منتقل،مقامی عوامی نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر،متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے نے بھی طوطاچشمی

اختیارکر لی.پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پرPU0201190886155 اور متعدد بار گزارشات کی گئی جس پر معاملہ فزیبلیٹی رپورٹ سے آگے نہ بڑھ سکا.

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی راجن پورکے جاری کردہ حکم CEO/DEA/RP/ADMN/1606 بمورخہ 20-05-2019 کے باوجود معاملہ فزیبلیٹی رپورٹ تک محدود ہوکر رہ گیا.

سابقہ اور موجودہ عوامی نمائندے بھی شاید اسطرف توجہ دینے سے قاصر ہیں اس سلسلے میں اہلیان ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف غریب و بےبس

مجبور و لاچار غربت کے ہاتھوں مجبور طالبات اور انکے والدین نے ” ڈیلی سویل نیوز” کے توسط سے وزیراعظم پاکستان ،گورنر،وزیراعلی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،وفاقی و صوبائی وزیر تعلیم ،سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب،کمشنر ڈی جی خان،

ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجن پور،اے سی جام پور،

ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف متعلقہ حکام ومتعلقہ ایم این اے اور ایم پی اے سے فوری طور پر ہائی سکول سےہائیر سکینڈری یا گرلز کالج برائے

خواتین میں اپ گریڈیشن مکمل سٹاف وسہولیات کیساتھ فسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر، ایف ایس سی اور آئی سی ایس کی کلاسز کے اجراءکا بھر پور مطالبہ کیا ہے

کیونکہ ایک بچی کی تعلیم کا تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا گویا پورے خاندان کو جہالت کے اندھیروں سے بچانے کے مترادف ہے تاکہ

یہاں کی سینکٹروں طالبات کا مسقبل تاریک ہونےسےبچ سکے اور وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرسکیں.

About The Author