نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کو فوری طور پر اٹھالیا گیا ہے۔

سندھ: لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

سندھ حکومت نے صوبے میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کا نیا ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کو فوری طور پر اٹھالیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عوام کو ویکسی نیشن کے لیے جانے کی خاطر سہولت دینے کے لیے

ڈبل سواری پرپابندی کو ختم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں میں بھی 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جب کہ

رکشا، ٹیکسی، چنگ چی کو بھی اپنی حدود میں چلانے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں دودھ کی دکانوں اور بیکریوں کو بھی ٹائمنگ میں

استثنیٰ دیا گیا ہے جس کے بعد

دودھ کی دکانوں اور بیکریوں پر شام 6 بجے بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

About The Author